• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

گوگل نے اپنے نئے فون کا ڈیزائن اور قیمت خود لیک کردی

شائع March 11, 2020
گزشتہ سال کے گوگل پکسل 4 — فوٹو بشکریہ گوگل
گزشتہ سال کے گوگل پکسل 4 — فوٹو بشکریہ گوگل

بیشتر کمپنیاں اپنے نئے اسمارٹ فونز کو متعارف کرائے جانے تک چھپانے کی کوشش کرتی ہیں مگر گوگل اس معاملے میں سب سے الگ ہے۔

درحقیقت اکثر گوگل اپنے پکسل فونز کی تفصیلات خود ہی لیک کردیتا ہے، اب چاہے وہ غلطی سے ہو یا دانستہ طور پر۔

گوگل پکسل 3 اور پکسل 4 کی تاریک رونمائی گوگل نے باضابطہ اعلان سے پہلے لیک کی تھی اور اس سال بھی نئے سستے پکسل 4 اے کی تصدیق خود ہی کردی ہے۔

درحقیقت گوگل نے اس نئے فون کے ڈیزائن اور قیمت کو فون متعارف کرائے جانے سے پہلے ظاہر کردیا۔

اس فون کے رینڈرز تو چند ماہ پہلے پھیلنا شروع ہوئے تھے اور ان سے عندیہ ملتا تھا کہ یہ اس میں پہلی بار گوگل کی جانب سے پنچ ہول سیلفی کیمرا دے کر آل اسکرین ڈسپلے دیا جارہا ہے۔

مگر ان رینڈرز کو چھوڑیں کمپنی نے تو فون کو پیش کرنے سے قبل ہی اس کا اشتہاری بورڈ لگادیا۔

یہ فون ممکنہ طور پر مئی میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر پکسل 4 اے کی اشتہاری مہم لگتا ہے کہ ابھی سے شروع ہوچکی ہے۔

اسمارٹ فونز کی لیکس کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے پکسل 4 اے کے اشتہارات کی مختلف تصاویر ٹوئٹس کیں، جن سے اس فون کے فرنٹ اور بیک ڈیزائن کی تصدیق ہوتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایون بلاس
فوٹو بشکریہ ایون بلاس

اور فرنٹ پر پنچ ہول ڈسپلے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بیک پر سنگل کیمرا لینس ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ایون بلاس
فوٹو بشکریہ ایون بلاس

یہاں تک کہ بل بورڈ پر فون کی قیمت بھی درج ہے یعنی اس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی جو کہ ممکنہ طور پر 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن ہوسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایون بلاس
فوٹو بشکریہ ایون بلاس

واضح رہے کہ گوگل پکسل اسمارٹ فون سیریز کو خالص اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور کیمرا سسٹم کی وجہ سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

گوگل کے یہ فون فلیگ شپ ڈیوائسز میں شامل ہیں جن کی قیمت اکثر اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بیشتر افراد خرید نہیں پاتے اور اسی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ سال کمپنی نے ان کے سستے ورژن پکسل 3 اے کی شکل میں متعارف کرائے تھے۔

اس فون کو بھی متعارف کرائے جانے سے قبل گوگل نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی تصدیق کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hrjrjeh Mar 12, 2020 10:58am
These are fake images. Billboards are change but the position is not change

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024