• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

شائع March 11, 2020
— فائل فوٹو / ڈان نیوز
— فائل فوٹو / ڈان نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

لاہور میں بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ایونٹ کے 'پلے آف' مرحلے میں رسائی کے لیے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ کے لیے یہ میچ انتہائی اہم تھا، جبکہ ملتان پہلے ہی اس مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے ریلی روسوو کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔

ریلی روسوو نے میچ میں محض 43 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں اب تک کھیلے جانے والے میچز کے بعد ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025