• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستانی سینما گھروں میں پہلی ترکش فلم ریلیز کے لیے تیار

شائع March 11, 2020
فلم 13 مارچ کو ریلیز ہوگی — فوٹو: اسکرین شاٹ
فلم 13 مارچ کو ریلیز ہوگی — فوٹو: اسکرین شاٹ

پہلی ترکش فلم 'مریکل ان سیل نمبر 7' رواں سال 13 مارچ کو پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ فلم سینما گھروں میں ترکش زبان میں ہی ریلیز ہوگی جبکہ انگریزی ترجمے کے سب ٹائٹل کے ساتھ پیش کی جائے گی۔

'مریکل ان سیل نمبر 7' کی کہانی ذہنی طور بیمار ایک والد اور اس کی نوجوان بیٹی کے گرد گھومتی ہے۔

اس شخص کی زندگی اس وقت تبدیل ہوجاتی ہے جب اسے ایک ایسے جرم میں سزائے موت ملتی ہے جو اس نے کبھی کیا ہی نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سینما میں بولی وڈ فلموں پر پابندی

کراچی میں منعقد اس فلم کی خصوصی نمائش میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

فلم 'مریکل ان سیل نمبر 7' پاکستان میں ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ پاک بھارت تنازع کے بعد سینما گھروں میں بولی وڈ فلموں پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد ترکش فلم کی ریلیز یقیناً ایک مثبت اقدام ثابت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024