• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلگت بلتستان میں کورونا کا نیا کیس، پاکستان میں مجموعی تعداد 20 ہوگئی

شائع March 11, 2020
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی —فوٹو: اے ایف پی
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی —فوٹو: اے ایف پی

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی۔

اس حوالے سے گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر شاہ زمان نے اسکردو کے 14 سالہ لڑکے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی اور بتایا کہ متاثر لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ 25 فروری کو ایران سے پاکستان پہنچا تھا۔

ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکا 4 اور 5 مارچ کی شب اہل خانہ کے ہمراہ اسکردو پہنچا تھا، جہاں 6 مارچ کو اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں اور انہیں آئسولیش وارڈ منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، پاکستان میں مجموعی تعداد 19 ہوگئی

انہوں نے بتایا کہ 6 مارچ کو بھیجی گئی رپورٹ پر اسلام آباد کی لیبارٹری نے 7 مارچ کو تصدیق کی کہ متاثرہ فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ زین علی کے تمام خاندان کے نمونے حاصل کرکے تصدیق کے لیے لیب بھجوادیے گئے ہیں۔

انہوں نے متاثرہ فرد کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ زیارت کے لیے ایران گیا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس

  • پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا۔

  • 26 فروری کو ہی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مجموعی طور پر 2 کیسز کی تصدیق کی۔

  • 29 فروری کو ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مزید 2 کیسز کی تصدیق کی، جس سے اس وقت تعداد 4 ہوگئی تھی۔

  • 3 مارچ کو معاون خصوصی نے کورونا کے پانچویں کیس کی تصدیق کی۔

  • 6 مارچ کو کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا، جس سے تعداد 6 ہوئی۔

  • 8 مارچ کو شہر قائد میں ہی ایک اور کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا۔

  • 9 مارچ کو ملک میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 9 کیسز کی تصدیق کی گئی۔

  • 10 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے 3 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے دو کا تعلق صوبہ سندھ اور ایک کا بلوچستان سے تھا، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024