• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'یقین نہیں آرہا کہ تمہاری شادی ہونے جارہی ہے'

شائع March 11, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی بہت جلد اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

ان دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کے دعوت نامے بھی دینا شروع کردیے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شادی کی تیاری کی چند جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس حوالے سے سجل علی کی قریبی دوست اور اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے سجل علی کی شادی سے قبل ان کے لیے ایک جذباتی پیغام جاری کیا جبکہ کئی یادگار تصاویر اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیں: سجل علی، احد رضا میر کی شادی کے کارڈز کی تقسیم شروع

اپنی پوسٹ میں زارا نور عباس نے لکھا کہ 'ایک دہائی، ہم نے ایک ساتھ بہت کچھ دیکھا، بہت کچھ شیئر کیا، زندگی، موت، خوشیاں، تفاوت، مشکل حالات میں ایک ساتھ رہے اور اب تم اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہو'۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

زارا نور عباس نے مزید لکھا کہ 'مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم شادی کرنے جارہی ہو، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ دن اتنا جلدی آئے گا لیکن میں ہمیشہ سے یہ جانتی تھی کہ تم بہت آگے جاؤ گی، میری دعا ہے تمہیں ہمیشہ بہترین ملے'۔

اداکارہ نے سجل کے منگیتر احد رضا میر کے لیے بھی ایک پیغام دیا اور لکھا کہ 'سجل اپنے ہونے والے شوہر کو یہ بتادینا کہ تم سب سے پہلے ہمیشہ میری رہو گی'۔

زارا نور عباس نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مشہور زمانہ بولی وڈ فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کا ڈائیلاگ 'جا سمرن جا جی لے اپنی زندگی' بھی شیئر کیا۔

دونوں نے گزشتہ سال منگنی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے گزشتہ سال منگنی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ برس جون میں منگنی کی تھی جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کیوں کہ دونوں کے مداح چاہتے تھے کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ہوجائیں۔

دونوں نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان سے جلد سے جلد شادی کرنے کی فرمائش کی تھی۔

جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار مارچ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر اور سجل علی نے منگنی کرلی

اس وقت دونوں کا رومانوی ڈراما ’یہ دل میرا‘ ہم ٹی وی پر چل رہا ہے، اس ڈرامے میں بھی دونوں کو رومانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل دونوں کی جوڑی کو ’یقین کا سفر‘ اور ’آنگن‘ جیسے ڈراموں میں بہت پسند کیا گیا تھا اور ان ڈراموں میں زبردست رومانس کرنے پر انہیں ایوارڈز بھی ملے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024