• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

نسیم کی جگہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں زاہد محمود شامل

شائع March 7, 2020 اپ ڈیٹ March 8, 2020
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ جمعرات کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ جمعرات کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انجری کے شکار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر زاہد محمود کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر جمعرات کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی سبب اپنے کوٹے کے اوورز بھی مکمل نہیں کر سکے تھے۔

فرنچائز کے فزیو تھراپسٹ نثار خان نے نسیم شاہ کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کی انجری کے حوالے سے تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کو بھیج دی گئی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آج نسیم شاہ کی جگہ زاہد محمود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا اور پی ایس ایل کی تکنیکی کمیٹی نے ان کی بحیثیت متبادل اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں زاہد محمود کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025