• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چمن میں بم دھماکا، 9 افراد زخمی

شائع March 7, 2020
دھماکا لیویز لائن کے قریب ہوا—فوٹو:ڈان نیوز
دھماکا لیویز لائن کے قریب ہوا—فوٹو:ڈان نیوز

بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز لائنز کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن تاج روڈ میں لیویز لائنز کے قریب زوردار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ لیویز کے عہدیدار محفوظ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کا نشانہ لیویز کے رسالدار میجر نصیب اللہ تھے جو اپنی کار میں گارڈ کے ساتھ سفر کررہے تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 17 فروری کو کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب احتجاج کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں خود کش دھماکا، 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ پولیس کے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ 'خودکش بمبار نے پولیس ناکے کو توڑتے ہوئے ریلی میں گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر اس نے خود کو اڑا لیا۔

اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں 9 فروری کو بم دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید اور دیگر 5 زخمی ہوگئے تھے۔

ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دامڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی اور خوست کے علاقے میں موجود تھی کہ نصب شدہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک جوان شہید اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤں کی مسجد میں دھماکے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) امان اللہ سمیت 15 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید، 5 زخمی

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

کوئٹہ میں اس سے قبل 7 جنوری کو بھی دھماکے میں جانی نقصان ہوا تھا جہاں میکانگی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

قبل ازیں 15 نومبر 2019 کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024