• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ہفتے کیلئے پی ایس ایل سے باہر

شائع March 6, 2020 اپ ڈیٹ March 8, 2020
نسیم شاہ ٹخنے کی انجری کے سبب ایک ہفتہ پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے— فوٹو: اے ایف پی
نسیم شاہ ٹخنے کی انجری کے سبب ایک ہفتہ پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ٹیم مسلسل شکستوں کے بعد اب ایک ہفتے کے لیے نسیم شاہ کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی سبب اپنے کوٹے کے اوورز بھی مکمل نہیں کر سکے تھے۔

نسیم شاہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی سبب فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

فرنچائز کے فزیو تھراپسٹ نثار خان نے نسیم شاہ کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کی بیماری کے حوالے سے تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کو بھیج دی گئی ہیں۔

ابھی تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کے متبادل کا فیصلہ نہیں کیا اور اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ کیے جانے کی صورت میں اعلان کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2020 میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور انہیں مسلسل شکستوں کے سبب ان کے پلے آف میں پہنچنے کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔

لیگ کے آغاز سے قبل ہی مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر پابندی کے بعد اہم کھلاڑیوں غیرملکی اور مقامی کھلاڑیوں کی ناقص فارم کے سبب گلیڈی ایٹرز کو چند میچوں میں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔

اب فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری کے بعد فرنچائز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا جہاں ٹیم کو پلے آف مرحلے تک رسائی کے لیے اپنے اگلے تینوں میچوں میں کامیابی درکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024