• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

پی ایس ایل میں آج ملتان سلطانز کا کراچی کنگز سے مقابلہ

شائع March 6, 2020
ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے— فوٹو: اے ایف پی
ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کنگز تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کنگز تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے 19ویں میچ میں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

محکمہ موسمیات نے آج لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے سبب میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کو 52رنز سے شکست دے چکی ہے۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل میں چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل سرفہرست ہے جبکہ کراچی کنگز 5 میں سے 3میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں جس میں سے تین میچز ملتان نے جیتے، ایک میچ کراچی کے نام رہا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025