• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کامیڈین و اداکار امان اللہ انتقال کرگئے

شائع March 6, 2020
امان اللہ طویل عرصے سے زیر علاج تھے — فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب
امان اللہ طویل عرصے سے زیر علاج تھے — فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب

طویل عرصے سے گردوں اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا پاکستان کے نامور اداکار و کامیڈین امان اللہ لاہور میں انتقال کرگئے۔

70 سالہ کامیڈین امان اللہ کو چند ماہ قبل گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حاصل کرنے والے 70 سالہ امان اللہ اسٹیج کے پرانے اداکاروں میں سے ایک ہیں اور انہیں طویل عرصے تک اسٹیج ڈراما کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: 'والد حیات اور زیر علاج ہیں'

وہ 'خبرناک' نامی کامیڈی شو میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں جبکہ مذاق رات جیسے مزاحیہ شو کا حصہ بھی رہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں یہ خبریں بھی وائرل ہوئی تھی کہ امان اللہ کو گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

اس دوران ان کے انتقال سے متعلق افواہیں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

جس پر امان اللہ کی بیٹی زرغون امان اللہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے والد کے انتقال کی خبروں کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ امان اللہ کو پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا بانی قرار دیا جاتا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی امان اللہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024