• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پلاسٹک کے پودے کو 2 سال تک اصلی سمجھنے والی خاتون

شائع March 5, 2020
— فوٹو بشکریہ سیلی والکیس فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ سیلی والکیس فیس بک پیج

اگر باغبانی کا شوق ہو تو اپنے پسندیدہ پودے کو بڑھتے دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کی محبت اور توجہ اسے زندہ رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

مگر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون کو اس وقت شدید دھچکا لگا کہ جب اس نے دریافت کیا کہ ان کا 'مثالی' پودا، جس کی وہ 2 سال سے دیکھ بھال کررہی تھی، درحقیقت پلاسٹک کا بنا ہوا تھا۔

![.](https://i.dawn.com/medium/2020/03/5e6141e78f18e.png

24 سالہ سیلی والکیس کے مطابق اسے یہ پودا اس وقت تحفے کے طور پر ملا تھا جب اس کا ایک پودا مرگیا تھا۔

تو اسی وجہ سے خاتون نے اسے صحت مند رکھنے کے لیے پوری کوشش کی۔

اس پودے کو کچن کی کھڑکی میں رکھا اور پانی دینے کا منصوبہ تیار کیا بلکہ اسے بچانے کے لیے متعدد قسم کے اقدامات کیے۔

خاتون نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا 'اگر کوئی اسے پانی دینے کی کوشش کرتا تو میں دفاعی انداز اختیار کرلیتی کیونکہ میں اس کی اچھی نگہداشت کرنا چاہتی تھی'۔

اور اتنے مہینوں کے دوران ان کی سخت محنت بظاہر ثمر آور محسوس ہونے لگی 'مجھے اس پودے پر بہت فکر تھا، وہ بھرا ہوا، خوبصورت رنگوں والا تھا، مجھے اس سے مھبت تھی'۔

مگر یہ سب کچھ اس وقت بدل گیا جب انہوں نے اس پودے کو گزشتہ دنوں ایک نئے گملے میں منتقل کرنے کافیصلہ کیا۔

ان کے بقول 'میں نے فیصلہ کیا کہ اب اس کی پیوندکاری کرنی چاہیے، میں نے اس کے لیے ایک بہت خوبصورت گملا تلاش کیا، میں نے اسے اس کے پلاسٹک کنٹینر سے نکالا تو مجھے علم ہوا کہ یہ پودا تو اصلی نہیں'۔

جب انہوں نے پودا نکالا تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو پولیسٹرین پلاسٹک پر رکھا ہوا تھا اور ریت کو اس کے اوپر گلیو سے چپکا دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا 'میں نے اس پودے کو بہت زیادہ محبت نچھار کی، میں نے اس کے پتوں کو دھویا، اس کی دیکھ بھال کے لیے پوری کوشش کی اور وہ تو مکمل طور پر پلاسٹک سے بنا ہوا تھا، آخر مجھے اس کا علم کیوں نہیں ہوا، مجھے لگا کہ گزشتہ 2 سال میں نے جھوٹ کے ساتھ گزارے'۔

جب انہیں علم ہوا تو وہ آنسوﺅں کے ساتھ ہنسنے لگیں اور یہ دریافت اس لیے بھی حیران کن ہے کیونکہ اس پودے کی وجہ سے انہوں نے مزید پودوں کی دیکھ بھال کا فیصلہ کیا۔

ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور دنیا بھر میں میڈیا میں اسے رپورٹ کیا گیا۔

تاہم یہ خاتون اس پلاسٹک کے پودے کو پھینکنے کا ارادہ نہیں رکھتیں بلکہ اب بھی اسے کچن کی کھڑکی میں ایک نئے گملے میں سجا کر رکھا ہے۔

فوٹو بشکریہ سیلی والکیس فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ سیلی والکیس فیس بک پیج

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024