• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اب گوگل اسسٹنٹ انگلش تحریر اردو میں سنا سکے گا

شائع March 5, 2020 اپ ڈیٹ October 7, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے اردو بولنے والے افراد کے لیے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی شکل میں ایک 'تحفہ' پیش کیا ہے جو بلند آواز میں ویب پیجز کا مواد پڑھ کر سناتا ہے۔

گوگل نے جنوری میں سی ای ایس میں گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک فیچر کا اعلان کیا تھا جو ویب پیجز کا مواد بلند آواز میں صارفین کو سنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اب لگ بھگ 2 ماہ بعد گوگل نے یہ فیچر تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے۔

ریڈ آﺅٹ لاﺅڈ نامی یہ نیا فیچر صارف کو کوئی ویب پیج یا خبر یا بلاگ بلند آواز میں سناتا ہے، جس کے لیے بس یہ کہنا ہوگا ' ہے گوگل، ریڈ دس پیج' یا 'ہے گوگل، ریڈ اٹ'۔

ایسا کرنے پر گوگل اسسٹنٹ ویب پیج کے مواد کو بیان کرنے لگتا ہے۔

مگر یہ نیا فیچر یہاں تک محدود نہیں بلکہ جب صارف گوگل اسسٹنٹ کو ویب پیج پڑھنے کا کہتا ہے تو وہ خودکار طور پر پیج کو اسکرول کرتا ہے اور الفاظ ہائی لائٹ کرکے انہیں بلند آواز میں سناتا ہے۔

صارفین گوگل اسسٹنٹ کے پڑھنے کی رفتار کو بدل سکتے ہیں، جبکہ اپنی ترجیح کے مطابق آواز کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ویب پیجز کو یہ اسسٹنٹ تاثرات اور قدرتی آواز کے ساتھ بلند آواز میں سنائے گا اور ایسا لگے گا کہ جیسے آپ خود بلند آواز میں تحریر کے الفاظ دہرا رہے ہیں۔

مگر ضروری نہیں کہ انگلش مواد آپ انگلش میں ہی سنیں بلکہ صارف گوگل اسسنٹ کو ویب پیجز اپنی آبائی زبان میں سنانے کی ہدایت بھی کرسکتا ہے۔

یہ فیچر اردو سمیت 42 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ٹرانسلیشن مینیو میں اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرکے صارفین تمام پیجز کا خودکار ترجمہ اور اس کا مواد اپنی پسند کی زبان میں سن سکیں گے۔

یہ فیچر صارفین کے لیے متعارف ہونا شروع ہوگیا ہے اور اگر آپ تک نہیں پہنچا تو آئندہ چند روز میں یہ آپ کے فون میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024