• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی

شائع March 5, 2020
پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی 7 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی
پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی 7 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی
شعیب ملک نے 27گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 54رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
شعیب ملک نے 27گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 54رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 18 ویں میچ میں پشاور زلمی نے بارش کے باعث 15اوورز فی اننگز تک محدود میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے 18ویں میچ کا ٹاس راولپنڈی میں بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب تاخیر سے ہوا اور میچ کو 15اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو ایونٹ میں پہلا میچ کھیلنے والے امام الحق کچھ خاص کارکردگی دکھائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ کے لیے کامران اکمل اور حیدر علی نے 30رنز جوڑے لیکن وکٹ کیپر بلے باز محمد حسنین کو دو چھکے لگانے کے بعد تیسری گیند پر انہی کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد حیدر کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54رنز کی شراکت قائم کی۔

حیدر 24 گیندوں پر 39رنز بنانے کے بعد حسنین کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ لیونگسٹن بھی 12رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

لیکن دوسرے اینڈ سے شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹیم کے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔

شعیب ملک 27گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 54رنز کی اننگز کھیلنے کے محمد حسنین کی چوتھی وکٹ بنے جبکہ لیام ڈاسن گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 15اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 171رنز کا برا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین 4وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

جیسن روئے اور شین واٹسن نے ہدف کے تعاقب میں 45 رنز کا جارحانہ آغاز کیا جس کو حسن علی نے روکا جب واٹسن 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے ترتیب دیے گئے بڑے اسکور کے حصول میں جیسن روئے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 45 رنز بنائے اور 75 کے اسکور پر یاسر شاہ کی اچھی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور 17 گیندوں کا سامنا کرکے صرف 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی وکٹ بن گئے جبکہ بین کٹنگ کی اننگز بھی 17 رنز پر وہاب ریاض کی گیند پر ختم ہوگئی۔

اعظم خان کو راحت علی نے 103 کے اسکور پر کھاتے کھولے بغیر پویلین بھیج دیا۔

محمد نواز آؤٹ ہونے والے چھٹے بلے باز تھے جو راحت علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے ٹیم کو جتوانے کے لیے بھرپور کوشش کرتے ہوئے 7 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹیم کو ساتویں کامیابی دلایا اور 117 رنز پر گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی وکٹیں اڑا دیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز نے مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں پر 140 رنز بنائے اور 30 رنز کے فرق سے میچ میں شکست کھائی۔

وہاب ریاض نے 3 اور راحت علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

زلمی کے لیے نصف سنچری بنانے والے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر سہیل خان اور ٹائمل ملز کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔

پشاور زلمی نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے امام الحق اور لیام ڈاسن کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، لوئس گریگوری، لیام ڈاسن، حسن علی، یاسر شاہ اور راحت علی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، شین واٹسن، احمد شہزاد، اعظم خان، محمد نواز، بین کٹنگ، سہیل خان، ٹائمل ملز، نسیم شاہ اور محمد حسنین

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی میں بارش کی پیش گوئی کی تھی جس کے سبب میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل بھی لیگ میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اب تک 5میچز میں 4فتوحات کی بدولت 8پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ دو مرتبہ کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ بھی لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 7پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

کراچی کنگز 5میچز میں 3فتوحات کے ساتھ 6پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

رواں سیزن میں پشاور زلمی نے چھ میچز کھیلے جس میں سے انہوں نے دو میں فتح سمیٹی، تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

گلیڈی ایٹرز نے لیگ کے چھ میچز میں سے تین میں فتح حاصل کی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر گلیڈی ایٹرز 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی 5پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024