• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، حکومت سندھ

شائع March 5, 2020 اپ ڈیٹ March 8, 2020
کراچی میں ابھی پاکستان سپر لیگ کے مزید پانچ میچز منعقد ہوں گے— فوٹو:  اے ایف پی
کراچی میں ابھی پاکستان سپر لیگ کے مزید پانچ میچز منعقد ہوں گے— فوٹو: اے ایف پی

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں شیڈول میچز کی دوسرے منتقلی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے دو کراچی جبک بقیہ دیگر شہروں میں رپورٹ ہوئے اور وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہر قائد میں اسکولوں کو 13مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کی پیروی کا پابند ہے لیکن سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور اس دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

ابھی تک کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی نے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار نہیں کیا البتہ تمام ٹیمیں اس سلسلے میں احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اور اور بیماری کو روکنے کے لیے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اب تک کی پالیسی بہت اچھے طریقے سے کام کر رہی ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں خود کو بدترین صورتحال کے لیے تیار رکھنے کی ضرورت ہے لیکن ساتھ ساتھ ہم حالات میں بہتری کے لیے پرامید ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے میں پانچ میچز کراچی میں منعقد ہوں گے جس کا آغاز 12مارچ سے ہو گا۔

کراچی راؤنڈ مرحلے کے چار میچز کی میزبانی کرے جس میں ایک میچز روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 17مارچ کو کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم ایونٹ کے پہلے کوالیفائر کی میزبانی بھی کرے گا جس کے بعد آخری تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025