• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل

شائع March 4, 2020
دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ایڈیشن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے قلندرز کو 1وکٹ سے شکست دی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ایڈیشن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے قلندرز کو 1وکٹ سے شکست دی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور آج ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

پی ایس ایل 2020 میں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ میزبان اور گزشتہ روز ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز سے ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 37رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کی تھی۔

اس کے برعکس اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو میچوں میں فتح کے ساتھ 5پوائنٹس لے کر ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے لاہور قلندر کو شکست دی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 5میچز میں 4فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ 5 میں سے تین میچ جیتنے والی کراچی کنگز کی ٹیم کا دوسرا نمبر ہے۔

دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کے خلاف شکست کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی اور ان کے 6 میچوں میں اتنے ہی پوائنٹس ہیں۔

دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 6میں سے صرف دو میچز ہی جیت سکی ہے اور پانچ پوائنٹس کے ساتھ اس کا چوتھا نمبر ہے۔

2017 کے ایونٹ کی چیمپیئن پشاور زلمی بھی 5پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ 4میچز میں ایک فتح حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024