• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وہ غذائیں جو توند کی چربی بڑھانے کا باعث بن جائیں

شائع March 3, 2020

کیا پیٹ اور کمر کے بڑھتی چربی یا آسان الفاظ میں توند سے نجات میں مشکل کا سامنا ہے؟ تو آپ اکیلے نہیں، دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس تجربے کا سامنا ہوتا ہے۔

ڈائٹنگ سے لے کر جم جانے تک متعدد طریقوں سے لوگ توند سے نجات پانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس اضافی چربی کو جلدازجلد گھلایا جاسکے۔

طبی ماہرین کے مطابق متوازن غذا اور ورزش کو معمول بنانا توند کی چربی گھٹانے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔

تاہم کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو اس چربی کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اور اکثر ان کو دیکھ کر ہاتھ کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ڈونٹس

اگر ڈونٹس کو دیکھ کر خود کو روکنا مشکل ہوتا ہے تو جان لیں کہ ان کو زیادہ کھانا توند کے حجم میں اضافے کا باعث بنتا ہے، عام طور پر ایک ڈونٹ میں 260 کیلوریز ہوتی ہیں جس کو جلانے کے لیے بہت زیادہ چہل قدمی یا جاگنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔

آئس کریم

آئس کریم دیکھ کر کس کا دل اسے کھانے کو نہیں چاہے گا، مگر اس ککے آدھے کپ میں ہی 230 کیلوریز ہوتی ہیں اور وہ بھی سادہ ونیلا آئس کریم میں، جس کے اوپر مزید چیزوں کا اضافہ نہیں ہوتا۔

چپس

چپس کے 15 ٹکڑوں میں 160 کیلوریز ہوتی ہیں مگر اہم سوال یہ ہے کہ اتنی مقدار سے کس کا دل بھرتا ہے؟ اور زیادہ کھانے کے نتیجے میں زیادہ چکنائی، نمک اور کیلوریز جسم کا حصہ بنتی ہیں اور توند نکلنے کا امکان بڑھتا ہے۔

چربی والا سرخ گوشت

اگر آپ سرخ گوشت بہت شوق سے اور زیادہ مقدار میں کھاتے ہیں تو جان لیں کہ اس میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ جسم کے لیے 'نقصان دہ' چربی کی مقدار زیادہ، تو کم مقدار میں کھانا تو ٹھیک ہے مگر زیادہ کھانا توند کا شکار بناسکتا ہے یا چربی سے پاک گوشت کھانا عادت بنائیں۔

پیزا

پیزا صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے تاہم اگر اس کے اوپر گوشت کے ٹکڑے موجود ہوں تو اس کے ایک ٹکڑے میں 300 سے زائد کیلوریز ہوسکتی ہیں، اور ایک سلائس پر کون روکتا ہے، تو زیادہ کیلوریز کا مطلب جسم میں چربی کی مقدار بڑھنے کا زیادہ امکان۔

برگر

زیادہ بڑے برگر میں کیلوریز کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، کچھ میں تو ایک ہزار سے زائد کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ 75 گرام تک چکنائی، جس کا نتیجہ توند کی شکل میں ہی نکلتا ہے۔

فرنچ فرائیز

کچھ مقدار میں تو پھر بھی بہتر ہے مگر فرنچ فرائیز کو زیادہ کھانے سے لگ بھگ اتنی ہی کیلوریز جسم کا حصہ بن سکتی ہیں جتنی ایک برگر کھانے سے، جس کا اثر اوپر درج ہوچکا ہے۔

بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک سافٹ ڈرنک میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں؟ ایک عام بوتل میں 250 کیلوریز ہوسکتی ہیں اور ان کا زیادہ مقدار میں استعمال بہت زیادہ چینی بھی جسم کا حصہ بناسکتی ہے جو توند کا باعث بننے والا ایک بڑا عنصر ہے۔

فروزن فوڈ

ویسے تو سہولت میں کچھ بھی غلط نہیں، مگر فروزن گوشت کے پکوان کی مقدار پر نظر رکھنے کی جرورت ہوتی ہے، کچھ پکوانوں میں کیلوریز، نمک اور ٹرانس فیٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ توند کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

بوفے

اگر آپ اپنی پلیٹوں کو بھرنے کی خواہش پر قابو نہیں پاسکتے تو کم از کم اچھا انتخاب تو کریں، یعنی سلاد اور سبزی کو ترجیح دیں جبکہ چکنائی والی اشیا سے گریز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024