• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سائرہ اور شہروز سبزواری کے درمیان طلاق ہوگئی

شائع March 1, 2020 اپ ڈیٹ March 2, 2020
دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک
دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک

شوبز کی مقبول و خوبصورت جوڑی سائرہ اور شہروز سبزواری کے حوالے سے سال نو کے موقع پر اختلافات اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق مبینہ طور پر شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان بڑھتی قربتوں کی وجہ سے اداکار سے اہلیہ نے علیحدگی اختیار کرلی۔

اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد اداکار شہروز سبزواری نے بھی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے، تاہم تاحال ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

سائرہ نے شوہر کے ساتھ آخری تصویر جون 2019 میں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
سائرہ نے شوہر کے ساتھ آخری تصویر جون 2019 میں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

سائرہ اور شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر اداکار کے والد بہروز سبزواری نے بھی تصدیق کی تھی کہ دونوں کے درمیان ابھی طلاق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری کی سائرہ سے علیحدگی کی تصدیق

اگرچہ علیحدگی کی خبروں پر شہروز سبزواری نے وضاحتی بیان دیے تھے تاہم سائرہ نے کوئی بیان نہیں دیا تھا اور ماڈل صدف کنول نے بھی اپنا نام آنے پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

خبریں تھیں کہ شہروز اور سائرہ کے درمیان صدف کنول کی وجہ سے علیحدگی ہوئی—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
خبریں تھیں کہ شہروز اور سائرہ کے درمیان صدف کنول کی وجہ سے علیحدگی ہوئی—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

اور اب علیحدگی کی خبروں کے 2 ماہ بعد سائرہ اور شہروز نے اپنی شادی ختم ہونے اور طلاق کی تصدیق کردی۔

سائرہ اور شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی کو ختم کرنے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: شہروز اور سائرہ کی طلاق نہیں ہوئی، بہروز سبزواری

دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔

ان کی جوڑی کا شمار رومانوی جوڑی میں ہوتا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
ان کی جوڑی کا شمار رومانوی جوڑی میں ہوتا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں نے طلاق کی خاص وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی۔

تاہم دونوں نے اعتراف کیا کہ شادی کو ختم کرنا دونوں کے لیے مشکل فیصلہ اور مرحلہ تھا، تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں نے اپنے بیانات میں امید ظاہر کی کہ وہ طلاق کے باوجود بہترین والدین کا کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے تاکہ وہ اپنی بچی کی بہتر پرورش کر سکیں اور ان کی بیٹی اپنی زندگی کا لطف حاصل کر سکے۔

دونوں نے نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو 6 سالہ بیٹی نورے بھی ہے، ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا۔

دونوں نے عزم کیا کہ وہ بیٹی کے لیے طلاق کے باوجود بہترین والدین بنے رہیں گے—فوٹو: فیس بک
دونوں نے عزم کیا کہ وہ بیٹی کے لیے طلاق کے باوجود بہترین والدین بنے رہیں گے—فوٹو: فیس بک

تبصرے (2) بند ہیں

MA Mar 02, 2020 08:23am
They were beautiful couple. Someone need to teach some lessons to our younger generation. What a waste of life.
Ali Xai Mar 02, 2020 02:53pm
یہ کتنی بے وقوفی کی بات ہے کہ طلاق کا راستہ اختیار کرنے والے والدین اپنی اولاد کی خاطر اپنی خوشیوں کی قربانی تو دیتے نہیں مگر ساتھ ہی وہ ایک بہتر والدین بننے کی امید بھی کرتے ہیں.... انہیں کیا معلوم کہ ان کی اولاد ان کو ایک ساتھ ہنستا مسکراتا دیکھنے کی امید پر ہی خوش رھتی ہے اور باقی تمام خوشیاں ان کے سامنے بے معنی ہوتی ہیں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024