• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلطانز کے رلی روسو نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنا دی

شائع February 29, 2020 اپ ڈیٹ March 3, 2020
رلی روسو کا سنچری کی تکمیل کے بعد فاتحانہ انداز— اسکرین
رلی روسو کا سنچری کی تکمیل کے بعد فاتحانہ انداز— اسکرین

ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی بلے باز رلی روسو نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 12ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

ہفتے کو جب رلی روسو میدان میں اترے تو ملتان سلطانز کی ٹیم کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا لیکن رلی روسو نے میدان میں آتے ہی بازی پلٹ دی۔

نامور جنوبی افریقی بلے باز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انہوں نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 10چوکے شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ کیمرون ڈیلپورٹ کے پاس تھا جنہوں نے 49گیندوں پر تھری فیگر اننگز کھیلی تھی۔

رلی روسو پاکستان سپر لیگ میں سنچری بنانے والے تیسرے غیرملکی بلے باز ہیں جہاں ان سے قبل کیمرون ڈیلپورٹ اور کولن انگرام بھی پی ایس ایل میں تین ہندسوں کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ رلی روسو نے اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی چاروں ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نائندگی کی تھی اور اس سال ان کی خدمات ملتان سلطانز نے حاصل کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024