• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سجل علی، احد رضا میر کی شادی کے کارڈز کی تقسیم شروع

شائع February 29, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار سجل علی اور احد رضا میر جلد شادی کرنے جارہے ہیں اور ان کی شادی کے کارڈز کی تقسیم کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور احد رضا میر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں سجل اور احد سے ملاقات کرکے بےحد خوشی ہوئی۔

مزید پڑھیں: احد رضا میر اور سجل علی نے منگنی کرلی

مائیک نیتھا درناکس کے مطابق سجل علی اور احد رضا میر نے انہیں اپنی شادی میں مدعو بھی کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'یہ دونوں اسکرینز پر تو کئی بار شادی کرچکے ہیں لیکن اب حقیقت میں شادی کرنے جارہے ہیں'۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ برس جون میں منگنی کی تھی جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کیوں کہ دونوں کے مداح چاہتے تھے کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ہوجائیں۔

دونوں نے جون میں منگنی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جون میں منگنی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

دونوں نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان سے جلد سے جلد شادی کرنے کی فرمائش کی تھی۔

جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار مارچ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اور اب جہاں ان دونوں نے اپنی شادی کے کارڈز تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں تو یقیناً دونوں جلد ہی شادی کرلیں گے۔

ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے — فوٹو: انسٹاگرام
ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے — فوٹو: انسٹاگرام

اس وقت دونوں کا رومانوی ڈراما ’یہ دل میرا‘ ہم ٹی وی پر چل رہا ہے، اس ڈرامے میں بھی دونوں کو رومانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل دونوں کی جوڑی کو ’یقین کا سفر‘ اور ’آنگن‘ جیسے ڈراموں میں بہت پسند کیا گیا تھا اور ان ڈراموں میں زبردست رومانس کرنے پر انہیں ایوارڈز بھی ملے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHURRAM Feb 29, 2020 01:52pm
MY FAVOURITE PAIR. LIKE TOO MUCH BOTHS

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024