• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

شائع February 28, 2020
پاکستان کی جویریہ خان باؤلڈ ہونے کے بعد مایوس پویلین لوٹ رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی جویریہ خان باؤلڈ ہونے کے بعد مایوس پویلین لوٹ رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار دوسری کامیابی کے حصول سے محروم کردیا۔

کینبرا میں کھیلے گئے گروپ 'بی' کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیانا بیگ نے قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں کامیاب دلا دی۔

اس کے بعد دانی ویاٹ اور نٹالی سیور نے 43 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 47 تک پہنچا دیا، اس موقع پر دانی ویاٹ 16رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔

نٹالی سیور اور کپتان ہیتھر نائٹ نے اسکور کو 81 تک پہنچایا ہی تھا کہ عالیہ ریاض نے تیسری وکٹ حاصل کرتے ہوئے سیور کی 36 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

تاہم دوسرے اینڈ سے نائٹ نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ فرین ولسن کے ساتھ 57 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی اچھے مجموعے تک رسائی یقینی بنائی۔

انگلینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ایمن انور 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں جبکہ ندا ڈار نے 2 شکار کیے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی اور ایک مرحلے پر پاکستانی ٹیم 62 رنز پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی لیکن اس موقع پر عالیہ ریاض نے 41 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی سنچری مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے میچ میں 52 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی جانب سے آنیا شربسول اور سارہ گلین نے 3، 3 جبکہ کیتھرین برنٹ اور صوفی اکلیسٹون نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024