• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسکاٹ لینڈ خواتین کو حیض میں استعمال کی اشیا مفت دینے والا پہلا ملک

شائع February 28, 2020
اشیا کی مفت فراہمی پر سالانہ 3 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات آئیں گے—فوٹو: شٹر اسٹاک
اشیا کی مفت فراہمی پر سالانہ 3 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات آئیں گے—فوٹو: شٹر اسٹاک

برطانیہ میں واقع اسکاٹ لینڈ جلد ہی دنیا کا وہ پہلا ملک بن جائے گا جو تمام عمر کی خواتین کو خصوصی ایام کے دوران استعمال ہونے والی ضرورت کی تمام چیزیں مفت فراہم کرنا شروع کرے گا۔

تقریبا 55 لاکھ کی آبادی والا اسکاٹ لینڈ اس وقت دنیا کا وہ واحد ملک بھی ہے جہاں اسکول و کالجز کی طالبات کو حیض کے دوران استعمال ہونے والی تمام اشیا کی مفت فراہم کر رہا ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے 2018 میں اسکول و کالجز کی طالبات کو خصوصی ایام کے دوران ضرورت میں آنے والی چیزوں ’مثلا پیڈز، ٹاول اور ٹیمپون‘ کی مفت فراہمی کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’مخصوص ایام‘ سے متعلق استاد کے توہین آمیز جملوں پر طالبہ کی خودکشی

اور اب اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے خواتین کو حیض کے دوران استعمال میں آنے والی تمام چیزوں کی مفت فراہمی کا مجوزہ بل بھی منظور کرلیا جس کے بعد جلد ہی ملک میں خواتین کو اپنی ضرورت کی تمام چیزیں مفت ملنا شروع ہو جائیں گی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسکاٹش رکن پارلیمنٹ مونیکا لینون کی جانب سے پیش کیا گیا ’پیرڈ پراڈکٹس اسکاٹ لینڈ بل‘ کو کثرت سے منظور کرلیا گیا۔

منصوبے کے تحت پیڈز، ٹیمپون اور ٹاول مفت دیے جائیں گے—فوٹو: شٹر اسٹاک
منصوبے کے تحت پیڈز، ٹیمپون اور ٹاول مفت دیے جائیں گے—فوٹو: شٹر اسٹاک

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ بل کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا اور اس کی حمایت میں 120 ارکان نے ووٹ ڈالے، جس کے بعد اس بل کو قانون بنانے کے لیے پارلمینٹ میں اس پر بحث ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خواتین کا خصوصی ایام کے حوالے سے بدلتا انداز

بل پر پارلیمنٹ میں بحث کے بعد اسے ملک کی وزیر اعظم کی جانب سے قانون میں تبدیل کیا جائے گا، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی خواتین کو حیض کے دوران استعمال میں آنے والی تمام چیزوں کی مفت فراہمی شروع ہو جائے گی۔

مذکورہ بل کے قانون بن جانے اور خواتین کو اشیا کی مفت فراہمی کے بعد حکومت پر سالانہ تقریبا 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا ساڑھے تین ارب تک کے اخراجات آئیں گے۔

ایام خصوصی کی اشیا مفت فراہم کرنے کا بل مونیکا لیونون نے پیش کیا—فوٹو: فیس بک
ایام خصوصی کی اشیا مفت فراہم کرنے کا بل مونیکا لیونون نے پیش کیا—فوٹو: فیس بک

مذکورہ بل کے مطابق خواتین کو ایام خصوصی کے دوران ضرورت میں پڑنے والی چیزوں کی مفت فراہمی کے لیے کمیونٹی سینٹرز سمیت یوتھ کلبز کو استعمال کیا جائے گا جب کہ بعض میڈیکل اسٹورز پر بھی ان مصنوعات کو مفت فراہمی کے لیے رکھا جائے گا۔

خواتین ضرورت کے مطابق اپنے خصوصی ایام کے موقع پر اپنی من پسند چیز کو مفت حاصل کر سکیں گی اور خواتین کو ’پیڈز کے علاوہ ٹاول اور ٹیمپون‘ بھی مفت مل سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘حیض والی خاتون کا پکایا کھانا کھانے والا شوہر اگلے جنم میں کتا بن کر پیدا ہوتا ہے‘

ٹیمپون ایک خاص طرح کا آلہ ہے جسے خواتین ’پیڈز‘ کے متبادل کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

دنیا بھر میں کئی خواتین ایام خصوصی کے دوران پیڈز کے بجائے اب ’ٹیمپون‘ اور مینسٹرل کپ‘ استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

منصوبے کے تحت خواتین کو مینسٹرل کپ بھی فراہم کیے جائیں گے—فوٹو: شٹر اسٹاک
منصوبے کے تحت خواتین کو مینسٹرل کپ بھی فراہم کیے جائیں گے—فوٹو: شٹر اسٹاک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024