• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس: ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ

شائع February 27, 2020
وزیر صحت نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں اسکول مزید 3 دن بند رہیں گے—فائل فوٹو: رائٹرز
وزیر صحت نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں اسکول مزید 3 دن بند رہیں گے—فائل فوٹو: رائٹرز

ایران میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے۔

ایران کے وزیر صحت سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعے کے روز مذہبی اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں تاہم مقدس مقامات کے لیے آنے والے زائرین کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایران: نائب وزیر صحت اور رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزیر صحت نے کہا کہ زائرین کے لیے ضروری ہوگا کہ مقدس مقامات (مزارات) میں آنے سے قبل وہ جراثیم کش صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں اور ماسک پہنیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ 'شہری، گروہ کی صورت میں کہیں جمع نہیں ہوں گے اس لیے عبادت کریں اور فوراً چلے جائیں'۔

وزیر صحت نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں اسکول مزید 3 دن جبکہ یونیورسٹی اگلے ہفتے تک بند رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدامات عارضی ہیں اور جیسے ہی حالات مختلف ہوں گے مزید ہدایات جاری کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور معصومہ سمیت نائب وزیر صحت کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق معصومہ کا معاملہ زیادہ سنجیدہ نہیں اس لیے انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی ماہرین نے ایران میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے لیکن تہران نے دعویٰ کیا ہے کہ صورتحال بہتری کی جانب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خدشہ: پاک ۔ ایران سرحد کے قریب 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

وزیر صحت نے کہا کہ 'ممکن ہے کہ تمام حکامات واپس لے لیے جائیں یا پھر مزید سخت کردیے جائیں'۔

خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے تاحال 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

علاوہ ازیں وزارت کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ مزید 106 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی نئے کورونا وائرس کے شکار ہیں۔

ایرانی حکام نے ملک بھر میں کانسرٹ اور فٹ بال میچز پر پابندی لگا دی اور متعدد صوبوں میں اسکول اور جامعات کو بند کردیا۔

مزید پڑھیں: ایران میں کورونا وائرس کے کیسز، بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکام نے عوام کو غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے سے ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قم میں کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حوالے سے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے کورونا وائرس سے متعلق حقائق ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کو ایران کے اندر کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے متعلق تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں، پاک ایران سرحد 'عارضی طور پر' بند

علاوہ ازیں مائیک پومپیو نے چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ بیجنگ نے کورونا وائرس کے متاثرین کی معلومات دینے سے میڈیا پر پابندی لگادی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'تمام ممالک بشمول ایران کورونا وائرس کے بارے میں حقائق منظر عام پر لائیں اور عالمی معاون تنظیموں سے تعاون کریں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024