• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم سے ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور واٹسن کی ملاقات

شائع February 27, 2020
وزیر اعظم عمران خان سے سر ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور شین واٹسن نے ملاقات کی — فوٹو بشکریہ فیس بُک
وزیر اعظم عمران خان سے سر ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور شین واٹسن نے ملاقات کی — فوٹو بشکریہ فیس بُک

وزیراعظم عمران خان نے سابق عظیم ویسٹ انڈین بلے باز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز، شین واٹسن اور گریگ چیپل نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے پاکستان آنے پر کرکٹ لیجنڈز کا شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے سابق ویسٹ انڈین عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈز، آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن اور سابق آسٹریلین کرکٹر گریگ چیپل نے ایوان وزیر اعظم میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم سابق آسٹریلین کرکٹر گریگ چیپل سے مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو بشکریہ فیس بُک
وزیر اعظم سابق آسٹریلین کرکٹر گریگ چیپل سے مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو بشکریہ فیس بُک

ویوین رچرڈز، شین واٹسن اور گریگ چیپل پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے ملک میں موجود ہیں۔

دوران گفتگو وزیر اعظم نے کرکٹرز سے خیریت دریافت کی اور پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور عمران خان اور ویوین رچرڈز نے پرانے دور کی یادوں کو تازہ کیا۔

ویوین رچرڈز نے کہا کہ جب عمران خان کپتان تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہمیشہ بہت دلچسپ ہوتے تھے اور پاکستان میں کرکٹ دوبارہ بحال ہوتے ہوئے دیکھنا انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے غیرملکی کرکٹرز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024