• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

شائع February 27, 2020
وزیراعظم امیر قطر شیخ تميم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے — فائل فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم امیر قطر شیخ تميم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے — فائل فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج قطر روانہ ہوگئے جو اعلیٰ سطح کے عمومی دوروں کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم امیر قطر شیخ تميم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے میں ہونے والی پشرفت پر خیالات کے تبادلے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

وزیراعظم کے دورے کے 2 روز بعد ہی امریکا اور طالبان، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

خیال رہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی قریبی خوشگوار تعلقات ہیں۔

دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات وسیع البنیاد، کثیر الجہت، متنوع شعبوں بشمول سیاست، تجارت، معاشیات، دفاع، عوام سے عوام کے روابط اور ثقافتی تبادلوں پر محیط ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں منصب سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک وزیراعظم عمران خان کا قطر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

امیر قطر گزشتہ برس جون میں پاکستان آئے تھے، دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں باہمی معاشی تعاون مضبوط ہوا تھا جبکہ وزیراعظم کا دورہ اس عمل کو مزید تقویت دے گا۔

یاد رہے کہ قطرے کے گزشتہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے دوحہ کی قیادت سے ورکرز بھجوانے کے معاملے پر بات چیت کی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں قطر کے ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح

جس کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں قطری حکام نے پاکستانی افرادی قوت کے قطر میں کام کرنے کے خواہشمند اراکین کے ویزا کا عمل تیز کرنے کے لیے اسلام آباد میں ویزا سینٹر کھولا تھا۔

علاوہ ازیں قطر نے پاکستانی ورکرز کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کا بھی وعدہ کیا تھا اور حکومت سعودی عرب سے لوٹنے والے ہنرمند مزدوروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بھی قطری حکومت سے بات چیت کی تھی۔


یہ خبر 27 فروری 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024