• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹینس اسٹار ماریا شیراپووا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شائع February 26, 2020 اپ ڈیٹ February 28, 2020
روسی ایتھلیٹ نے فرانسیسی حریف کو ہرا کر آخری مرتبہ 2014 میں گرینڈ سِلیم جیتا تھا —رائٹرز
روسی ایتھلیٹ نے فرانسیسی حریف کو ہرا کر آخری مرتبہ 2014 میں گرینڈ سِلیم جیتا تھا —رائٹرز

لاس اینجلس: روس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی مشہور ٹینس اسٹار اور پانچ بار گرینڈ سِلیم کی چیمپئن 32 سالہ ماریا شیراپووا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق روسی ایتھلیٹ نے فرانسیسی حریف کو ہرا کر آخری مرتبہ 2014 میں گرینڈ سِلیم جیتا تھا۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل آخری مرتبہ انہوں نے آسٹریلین اوپن 2020 میں شرکت کی اور پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ’ڈرگ ٹیسٹ‘ مثبت، ٹینس اسٹار ماریہ شیراپووا معطل

ریٹائرمٹ کا اعلان کرتے ہوئے ماریا شیراپووا نے کہا کہ 'میں ٹینس کو الوداع کہہ رہی ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ٹینس کو اپنی زندگی دی اور ٹینس نے مجھے زندگی دی'۔

ٹینس اسٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ 'وہ ہر دن کو بہت یاد کریں گی، اپنی ٹریننگ اور روز مرہ کی مصروفیات کو'۔

ماریا شیراپووا نے کہا کہ 'صبح اٹھ کر سیدھے پاؤں کے جوتے کے تسمے باندھنے سے قبل الٹے پاؤں کے تسمے باندھنا، ٹینس کورٹ کا دروازہ، میری ٹیم، میرے کوچ، وہ وقت جب اپنے والد کے ساتھ ٹینس کورٹ کی بینچ پر بیٹھ کر کھیل سے لطف اندوز ہوتی تھی، شکست یا فتح کے بعد حریف کھلاڑی سے ہاتھ ملانا، میں سب کچھ بہت یاد کروں گی'۔

یہ بھی پڑھیں: ماریہ شیراپووا پر دو سال کی پابندی عائد

واضح رہے کہ ماریہ شیراپووا 7 برس کی عمر میں 1994 میں ٹینس کی ٹریننگ کے لیے امریکا منتقل ہوئی تھیں۔

2004 میں 17 برس کی عمر میں ماریہ شیراپووا نے ومبلڈن کے فائنل میں نمبر ون سیڈ سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلا گرینڈ سِلیم اپنے نام کیا تھا۔

ماریا شیراپووا 2005 میں پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں نمایاں ہوئیں جب انہوں نے ومبلڈن ٹائٹل کے ساتھ 2 فرنچ اوپن ٹائٹل، ایک آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن ٹائٹل جیتا۔

2016 میں ماریا شیراپووا نے ممنوعہ دوا کے استعمال کے باعث آسٹریلین اوپن کے دوران ’ڈرگ ٹیسٹ‘ میں ناکامی کا اعتراف کیا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے 5 بار گرینڈ سِلیم کی چیمپئن کے اعتراف کے بعد انہیں 2 برس کے لیے عبوری طور پر معطل کردیا۔

مزید پڑھیں: 'ماریاشیراپوا کا ٹینس میں واپسی کا امکان'

ٹینس اسٹار کی جانب سے اپیل پر پابندی 15 ماہ تک کردی گئی۔

پابندی کے بعد دوبارہ ٹینس کی دنیا میں آنے والی ماریا شیراپووا کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024