• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

شائع February 26, 2020 اپ ڈیٹ February 28, 2020
جویریہ خان کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی
جویریہ خان کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان نے ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

ڈیانا بیگ اور ندار ڈار کی عمدہ باؤلنگ کے سبب ویسٹ انڈیز کی ٹیم 28رنز پر تین اہم وکٹوں سے محروم ہو گئی۔

اس مشکل مرحلے پر کپتان اسٹیفنی ٹیلر کا ساتھ دینے شرمین کیمبل آئیں اور دونوں نے 43، 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 63رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

تاہم ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم ایک مرتبہ پھر یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوانے لگی اور مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز جویریہ خان اور منیبہ علی نے 58رنز کی شراکت قائم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، جویریہ خان 28 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹیں۔

منیبہ علی 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو پاکستانی ٹیم 77رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی دلا دی۔

پاکستان نے 8وکٹوں کی فتح کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ کا شاندار انداز میں آغاز کیا۔

جویریہ خان کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستانی ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 28فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024