• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بال ٹیمپرنگ کی شکایت نہیں کی، پی سی بی

شائع February 25, 2020
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا— فوٹو: اے ایف پی
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دعوے کے برعکس پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ لیگ کی دفاعی چیمپیئن نے پشاور زلمی کے خلاف بال ٹیمپرنگ کی کوئی شکایت نہیں کی۔

ہفتے کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم کا ماننا ہے کہ پشاور نے گیند کی کنڈیشن تبدیل کی اور وہ یہ معاملہ میچ ریفری اور پی سی بی کے سامنے اٹھائیں گے۔

جہاں تک بال ٹیمپرنگ کا معاملہ ہے تو سرفراز کا کہنا تھاکہ ہم نے قواعد و ضوابط پر عوامل کرتے ہوئے معاملے پر اپنی رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی ہے لیکن ٹیم مینجر نبیل ہاشمی نے وضاحت کی تھی کہ ابھی تک باضابطہ شکایت نہیں کی گئی۔

پی ایس ایل 2020 کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کی شق 2.2.3 کے تحت کسی بھی ٹیم کی جانب سے باضابطہ شکایت ٹیم منیجر کی جانب سے درج کروائی جاتی ہے۔میچ ریفری کو یہ شکایت میچ ختم ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر درج کروانا لازمی ہوتا ہے۔

تاہم اس دوران میچ ریفری روشن ماہنامہ کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور 48 گھنٹے پر مشتمل ونڈو اب ختم ہوچکی ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے ٹھوس شواہد فراہم کیے بغیر ہی گیند کی حالت کی تبدیلی کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا اور اس حوالے سے باضابطہ درخواست جمع کروانے سے متعلق مخصوص طریقہ کار بھی اختیار نہیں کیا گیا۔

وسیم خان نے کہاکہ مخصوص طریقہ کار کو اختیار کیے بغیر اتنا غیرذمے دارانہ بیان جاری کرنے سے ایونٹ کی ساکھ کو مجروح اور غیرملکی کھلاڑیوں کو شکوک و شبہات میں ڈاالا گیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں ہمارے پاس امپائرز کا بہترین پینل موجود ہے جس کی پلیئنگ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر معاملے پر گہری نظر ہے اور اگر امپائر پینل اس حوالے سے گیند میں مصنوعی تبدیلی پائے گا تو وہ یقینا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اس پر کاروائی کرے گا۔

یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کیا تھا.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024