• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

27 فروری 2019 کو گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصے نمائش کیلئے پیش

شائع February 24, 2020 اپ ڈیٹ February 25, 2020
نمائش ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی — فوٹو: نوید صدیقی
نمائش ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی — فوٹو: نوید صدیقی
نمائش ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی — فوٹو: نوید صدیقی
نمائش ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی — فوٹو: نوید صدیقی

پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کو نمائش کے لیے پیش کردیا۔

پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کے میزائل بھی نمائش کے لیے رکھے گئے۔

27 فروری 2019 کو پاکستان کی سرحدی حدود میں دراندازی کرنے پر گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کی نمائش ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔

نمائش ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوئی — فوٹو: نوید صدیقی
نمائش ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوئی — فوٹو: نوید صدیقی

پاک فضائیہ کے حکام نے بھارتی 'مِگ 21' کے میزائل آر 73 اور آر 77 اور دیگر حصوں کو نمائش کے لیے پیش کیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے حکام نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔

پاک فضائیہ نے اُس روز بھی ہمیشہ کی طرح بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ ملکی دفاع کے لیے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے مار گرانے پر ملک بھر میں جشن، بھارت مخالف مظاہرے

27 فروری کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا نیا نغمہ

دوسری جانب 27 فروری کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا نغمہ جاری کیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے بنائے گئے نغمے 'اللہ اکبر' میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔

پاک فضائیہ نے بیان میں کہا کہ یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔

بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

اگلے روز ہی وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم امن کے لیے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے۔

یکم مارچ کو ابھی نندن کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024