• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

شائع February 24, 2020
دھماکا ایل پی جی کی لوڈنگ کے دوران ہوا—فوٹو: ڈان نیوز
دھماکا ایل پی جی کی لوڈنگ کے دوران ہوا—فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق رات گئے دھماکا اس وقت ہوا جب ایل پی جی لوڈ کی جارہی تھی۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے ایل پی جی ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سے دھماکا،4 کان کن جاں بحق

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

تاہم رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے کام کو عارضی طور پر روکا بھی گیا اور صبح روشنی ہوتے ہی امدادی کارروائیاں کی گئی۔

جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشوں کو بی ایم ڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ صوبائی وزیرداخلہ ضیا اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ ملک میں گیس سیلنڈر اور اسی طرح کے گیس بھرنے کے دیگر واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم احتیاطی تدابیر نہ اپنانے سے ان واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کوئٹہ میں گیس پائپ لائن تباہ

رواں برس یہ رپورٹ ہوا تھا کہ کراچی میں گیس سیلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی تھی، تاہم مذکورہ واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی رواں برس ایک سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے کے دوران گاڑی میں دھماکا ہوا تھا۔

قبل ازیں سال 2018 میں صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں اسکول وین میں سیلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 سے زائد شدید جھلس گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024