• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر اہم کردار ادا کیا، آرمی چیف

شائع February 23, 2020
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ دورے پر مراکش میں موجود ہیں — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ دورے پر مراکش میں موجود ہیں — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر اہم کردار ادا کیا اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات مراکش کے 4 روزہ سرکاری دورے کے دوران کہی۔

اپنے دورے پر آرمی چیف نے مراکش کے وزیر دفاع عبدالطیف لاوڈی سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

ان کی اس ملاقات میں مراکش کی فوج کے جنرل عبدالفتح لورک بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 'آرمی چیف کی ملاقاتوں میں پاک مراکش سیکیورٹی تعاون، مشترکہ تربیت اور انسداد دہشتگردی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا'۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 'پاکستان ہر مشکل گھڑی میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہے گا'۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے، سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق 'آرمی چیف نے مراکش کے ملٹری کالج کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول اور درپیش مشکلات میں پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا'۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 'پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان نے دنیا کو دہشتگردی سے بچانے اور خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا'۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024