• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ عید الفطر پر ریلیز ہوگی

شائع February 23, 2020
فلم میں حمیمہ ملک بھی دکھائی دیں گی — اسکرین شاٹ
فلم میں حمیمہ ملک بھی دکھائی دیں گی — اسکرین شاٹ

فلم ساز بلال لاشاری کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا شائقین کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں اور اب یقینا شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔

فلم کی ٹیم نے ’مولا جٹ‘ کے نام کے قانونی معاملات حل ہونے کے بعد فلم کو رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ ایک سال قبل ہی مکمل ہوگئی تھی تاہم فلم کی ٹیم پر فلم کا نام، اداکاروں کے نام اور ڈائیلاگ چوری کرنے کا الزام تھا جس وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا جا رہا تھا۔

فلم کو عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی ہدایات بلال لاشاری نے دی ہیں تاہم ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 1979 کی مقبل فلم 'مولا جٹ' کا نہ صرف نام کاپی کیا بلکہ انہوں نے پرانی فلم کے کردار اور ڈائیلاگ بھی اپنی نئی فلم میں شامل کیے، جس وجہ سے ان پر پرانی فلم کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی نے لاہور کی عدالت میں کیس کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کو آخر کار ریلیز کیلئے گرین سگنل مل گیا

لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے کی متعدد سماعتیں ہوئیں اور بلال لاشاری نے اپنے جوابات بھی داخل کروائے تھے تاہم چند دن قبل ہی نئی اور پرانی فلم کی ٹیم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا تھا جس کے بعد محمد سرور بھٹی نے اپنا کیس واپس لے لیا تھا۔

فلم میں فواد اور ماہرہ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
فلم میں فواد اور ماہرہ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

پرانی فلم کے پروڈیوسر کی جانب سے مقدمہ واپس لیے جانے کے بعد اب ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ٹیم نے فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں میرا کردار سب سے مضبوط، حمیمہ ملک

فلم کی ٹیم کے مطابق ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کو رواں برس عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

پروڈیوسر عمارہ حکمت کی اس فلم میں ماہرہ خان، حمیمہ ملک، حمزہ علی عباسی اور فواد خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی مولا جٹ یعنی (فواد خان) اور نوری نت یعنی (حمزہ علی عباسی) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ ماہرہ خان بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024