• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'کھیل جا دل سے' نے 92 ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کردیں

شائع February 22, 2020
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) نے کرکٹ کے لیے ایک اور ترانہ جاری کردیا جسے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

اس گانے کی گلوکاری فواد خان، آئمہ بیگ، ہارون شاہد، اصفر حسین اور بلال علی نے کی۔

'کھیل جا دل سے' گانے کی ویڈیو میں وسیم اکرم کو 1992 کے ورلڈ کپ کے لمحات یاد کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں عماد وسیم اور شاداب خان بھی ویڈیو میں نظر آئے ہیں۔

ویسے تو گانے کے بول اور موسیقی متاثر کن ہے البتہ اسے سن کر ایسا محسوس نہیں ہورہا کے کرکٹ کے میدان میں یہ گانا شائقین کا جذبہ بڑھا سکے گا۔

مزید پڑھیں: کیا واقعی پی ایس ایل میں علی ظفر کے گانے چلانے کی اجازت نہیں؟

ہاں البتہ یہ گانا وسیم اکرم کی سوانح حیات پر مبنی فلم 'اکرم: این ایرا' میں ضرور لیا جاسکتا ہے جس کا اعلان انہوں نے حال ہی میں ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ کیا تھا۔

اس گانے کی کمپوزیشن زلفی نے کی ہے جبکہ اس سے قبل آنے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے آفیشل گانے 'تیار ہو' کی بھی ہدایات انہوں نے ہی دی تھیں۔

علاوہ ازیں یہ امید کی جارہی ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران اس گانے کو بھی اسٹیڈیم میں چلایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024