• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پی ایس ایل: ڈین جونز نے نیشنل اسٹیڈیم میں کچرا اٹھا کر مثال قائم کردی

شائع February 22, 2020 اپ ڈیٹ February 26, 2020
فاتح ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ کی صفائی کی۔ — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فاتح ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ کی صفائی کی۔ — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کراچی کنگز کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز نے میچ کے بعد گراونڈ کی صفائی کرکے مثال قائم کردی۔

گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دوران مقابلے کے بعد فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ نے میچ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ (ڈگ آؤٹ) کی صفائی کی۔

ان کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی جس میں ان کو پانی کی خالی بوتلیں اور دیگر کچرا ڈسٹ بن میں ڈالتےہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ ڈین جونز کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

غیر ملکی کوچ ڈین جونز کے اس عمل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام کی جانب سے جہاں خوب سراہا گیا وہیں چند افراد نے اسے عوام کے لیے سبق قرار دیا۔

ایک صارف نے پاکستانیوں کو ڈین جونز سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈین جونز نے پی ایس ایل کے شائقین کو واضح پیغام دیا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'ڈین جونز آپ کا پھینکا ہوا گند اٹھا رہا ہے لیکن آپ کو پھینکتے ہوئے شرم نہیں آئی ہوگی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم گندگی دیکھ کر حکومت کو تو کوستے ہیں لیکن کبھی سوچا ہے کہ وہ گندگی پھیلاتا کون ہے؟؟ کبھی خود کو کوسا ہے؟؟'۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونز آصف علی کی بیمار بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک ایک میچ کھیلا جائے گا، لیگ کی 2 روایتی حریف ٹیمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024