• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کامیڈین ندیم برال انتقال کرگئے

شائع February 22, 2020
ندیم بارال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے—فوٹو: فیس بک
ندیم بارال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے—فوٹو: فیس بک

پاکستان کے معروف کامیڈین ندیم برال گزشتہ روز لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبیعت خراب ہونے کے باعث کامیڈین کو فوری طور پر لاہور کے ایک مقامی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: معروف کامیڈین فرید خان انتقال کرگئے

خیال رہے کہ ندیم برال 30 برس تک تھیٹر سے وابستہ رہے جبکہ آخری دو سال سے وہ نجی ٹی وی چینل 'جیو نیوز' کے مزاحیہ پروگرام 'خبرناک' کا بھی حصہ رہے۔

خیال رہے کہ ندیم برال نامور کامیڈین ببو برال کے شاگرد تھے۔

ندیم برال نے اپنے سوگوران میں ایک بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024