• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کورونا وائرس سمیت متعدد امراض سے بچنے کا آسان ترین نسخہ

شائع February 26, 2020
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

جب وائرل انفیکشن سے بچنے کی بات ہو، خصوصاً ایسے امراض جو کھانسی اور چھینک سے خارج ہونے والے ذرات سے پھیلتے ہوں تو ہاتھوں کی صفائی پہلی دفاعی دیوار ہوتی ہے۔

چین سے مختلف ممالک میں پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کا بھی سب سے آسان طریقہ ہاتھوں کی درست طریقے سے صفائی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے نوول کورونا وائرس کی روک تھام سے بچاﺅ کے لیے جو ہدایات جاری کی ہیں، ان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو اپنے ہاتھ اکثر صابن اور پانی سے دھونے چاہیئیں۔

اور میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کی صفائی امراض کے پھیلاﺅ کی روک تھام سست کرنے کے لیے کتنی ضروری ہے۔

جریدے رسک اینالائسز میں شائع تحقیق میں دیکھا گیا کہ ذاتی صفائی امراض کے پھیلاﺅ کی شرح کے حوالے سے کس حد تک اثرانداز ہوسکتی ہے۔

محققین نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹوائلٹ جانے کے بعد 30 فیصد افراد اپنے ہاتھ نہیں دھوتے جبکہ باقی 50 فیصد درست طریقے سے ہاتھ دھوتے ہیں اور 20 فیصد کا طریقہ غلط ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہاتھوں کو دھونے سے قبل کم از کم 20 سیکنڈ تک صابن سے رگڑنا چاہیے اور دھونے کے بعد ہاتھوں کو صاف تولیے سے خشک کرنا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت نے ہاتھوں کی صفائی کے لیے چند نکات بیان کیے ہیں اور اسے بہتر طریقہ کار قرار دیا ہے۔

اس طریقہ کار کے تحت سب سے پہلے اپنے ہاتھ گیلے کریں اور پھر صابن لگائیں، اپنی ہتھیلی کو اس وقت تک رگڑیں جب تک صابن کے بلبلے نہ بن جائیں۔

اس کے بعد ایک ہاتھ کی ہتھیلی کو دوسرے ہاتھ کی پشت پر رگڑیں اور پھر یہی کام دوسری ہتھیلی سے کریں۔

دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان اچھی طرح رگڑیں۔

اپنی انگلیوں کی پشت کو رگڑیں اور اس سے پہلے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں ملالیں۔

5ویں نکتے پر اپنے بائیں انگوٹھے سے دائیں ہتھیلی کو گھڑی کی سوئیوں جیسی حرکت کے ذریعے رگڑیں، اس کے بعد یہی کام بائیں ہتھیلی پر دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے کریں۔

اب یہی کام ہتھیلیوں کی پشت پر کریں یعنی انگوٹھے سے گھڑی کی سوئیوں جیسی حرکت کے ذریعے رگڑیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024