• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کیا سام سنگ گلیکسی فون میں عجیب نوٹیفکیشن موصول ہوا؟

شائع February 20, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

اگر آپ کو حال ہی میں اپنے سام سنگ گلیکسی فون (کوئی بھی ماڈل) پر ایک پراسرار نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے تو آپ تنہا نہیں۔

درحقیقت دنیا بھر میں گلیکسی فونز استعمال کرنے والے صارفین کو سام سنگ نے فائنڈ مائی موبائل کے ذریعے نوٹیفکیشن ملا جس پر لکھا تھا ' 1 ' اور اس کے نیچے ایک اور 1 تھا۔

جی ہاں صرف 1، اور اس نوٹیفکیشن پر کلک کرنے پر کچھ نہیں ہوتا بلکہ وہ نوٹیفکیشن غائب ہوجاتا۔

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

سام سنگ فونز میں فائند مائی موبائل سروس صارفین کو اپنی ڈیوائسز کو کہیں بھول جانے پر تلاش کرنے یا ان کو لاک کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اس سروس سے بیک اپ ڈیٹا سام سنگ کلاﺅڈ میں محفوظ، لوکل ڈیٹا ڈیلیٹ اور دیگر کام کیے جاسکتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ عجیب نوٹیفکیشن صارفین کو پریشان کرگیا۔

اس حوالے سے متعدد ٹوئٹس سامنے آئے جس میں اس نوٹیفکیشن کے بارے میں سوال کیا گیا۔

ویسے یہ پہلی بار نہیں جب کسی کمپنی نے اس طرح کا عجیب نوٹیفکیشن بھیجا ہو، گزشتہ سال ون پلس صارفین کو بھی اس کا تجربہ ہوا تھا جو بعد میں پتا چلا کہ ایک سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے ناکام تجربے کا نتیجہ تھا۔

سام سنگ برطانیہ کے آفیشل سپورٹ چینیل نے نے بھی اس نوٹیفکیشن کے بعد ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نوٹیفکیشن غلطی کا نتیجہ ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق 'یہ بلاارادہ ایک اندرونی ٹیسٹ کے نتیجے میں صارفین کے پاس چلا گیا، مگر اس سے ڈیوائسز پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024