• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مداح کا پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کیلئے ’کپتان چپل‘ کا تحفہ

شائع February 19, 2020 اپ ڈیٹ February 21, 2020
پشاور زلمی کے کپتان نے مداح کا شکریہ بھی ادا کیا — فوٹو: چاچا نورالدین
پشاور زلمی کے کپتان نے مداح کا شکریہ بھی ادا کیا — فوٹو: چاچا نورالدین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز یوں تو 20 فروری سے ہوگا تاہم اس سے قبل ہی ملک بھر میں کرکٹ کا بخار سر چڑھ کربولنے لگا ہے۔

پی ایس ایل کے بخار کے سر چڑھ کر بولنے کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کئی سال سے ’پشاوری چپل‘ بنانے والے عمر رسیدہ شخص نے پوری پشاور زلمی ٹیم کو ’کپتان چپل‘ کا تحفہ دے دیا۔

یہ وہی ’کپتان چپل‘ ہیں جنہیں پشاور کے 60 سالہ چاچا نورالدین نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے تیار کیا تھا۔

چاچا نورالدین کی جانب سے پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں اور مینیجمنٹ ٹیم کو ’کپتان چپل‘ کا تحفہ پیش کرنے والے چاچا نورالدین ہمیشہ سے ہی پشاور زلمی کو سپورٹ کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

مداح نے شعیب ملک سے بھی ملاقات کی—فوٹو: چاچا نورالدین
مداح نے شعیب ملک سے بھی ملاقات کی—فوٹو: چاچا نورالدین

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے چاچا نورالدین نے بتایا کہ 1976 سے پشاوری چپل تیار کر رہے ہیں اور انہوں نے عمران خان کے لیے خاص طرح کی ’کپتان چپل‘ بنائی تھی جو اب انہوں نے ’پشاور زلمی‘ کی ٹیم کے لیے بنائی ہیں۔

چاچا نورالدین نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران انہیں ’کپتان چپل‘ پہنائی۔

چاچا نورالدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بار پشاور زلمی کی ٹیم کے تمام ارکان کے 40 ’کپتان چپل‘ کے جوڑے تیار کیے ہیں جو تین مختلف رنگوں میں بنائے گئے ہیں۔

مداح نے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم ارکان کو چپل پیش کیے—فوٹو: چاچا نورالدین
مداح نے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم ارکان کو چپل پیش کیے—فوٹو: چاچا نورالدین

انہوں نے بتایا کہ تمام چپل ہر کھلاڑی اور ٹیم رکن کے پاؤں کے حساب سے تیار کیے گئے ہیں اور انہوں نے دن رات محنت کے بعد وقت پر ’کپتان چپل‘ تیار کرکے اپنی پسندیدہ ٹیم کو تحفہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ’پشاور زلمی‘ کو سپورٹ کرتے ہیں اور اس بار بھی ان کی پسندیدہ ٹیم وہی ہے اور وہی پی ایس ایل کپ جیتے گی۔

چاچا نور الدین نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انہیں ’کپتان چپل‘ کا تحفہ پیش کیا۔

مداح نے 40 کپتان چپل ٹیم ارکان کے حوالے کیے—فوٹو: چاچا نورالدین
مداح نے 40 کپتان چپل ٹیم ارکان کے حوالے کیے—فوٹو: چاچا نورالدین

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024