• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

100سے زائد تمغے جیتنے والے ایتھلیٹس حکومتی سرپرستی کے منتظر

شائع February 19, 2020 اپ ڈیٹ February 21, 2020
پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے حکومت سے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے مدد کی اپیل کی ہے — فوٹو: جاوید حسین
پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے حکومت سے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے مدد کی اپیل کی ہے — فوٹو: جاوید حسین

ملک کے قبائلی علاقے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے گولڈ میڈلسٹ شیر عباس، ارشاد حسین اور علی مجتبیٰ مارشل آرٹس کے مقامی اور انٹرنیشنل مقابلوں میں 100 سے زائد تمغے جیتنے کے باوجود حکومتی سرپرستی کے منتظر ہیں۔

تینوں ایتھلیٹس نے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک مقابلوں میں 100 سے زائد سونے کے تمغے جیتنے کے باوجود انہیں حکومتی سرپرستی حاصل نہیں اور انہیں انتہائی مشکل حالات میں ٹریننگ کرنی پڑ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹریننگ اور مقابلوں کے تمام تر اخراجات اٹھا رہے ہیں، مقامی سطح پر مقابلوں کے اخراجات تو وہ اٹھا سکتے ہیں لیکن انٹرنیشنل مقابلوں کے اخراجات برداشت کرنا بہت مشکل ہے۔

شیر عباس، ارشاد حسین اور علی مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ ویزا اور ٹکٹ کی قیمت ہماری استطاعت سے باہر ہے لہٰذا ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس سلسلے میں مدد کرے۔

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ان ایتھلیٹس کو 2 مارچ کو ایران میں ہونے والی ایشین چیمپیئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے البتہ مالی وسائل کی کمی کے سبب ان کی ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025