• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جسم کے لیے اس اہم ترین غذائی جز کے اثرات کے بارے میں جانتے ہیں؟

شائع February 19, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پروٹین مالیکیولز کا ایک پیچیدہ گروپ ہے جو جسم کے لیے ہر طرح کے کام کرتا ہے، یہ بالوں، ناخنوں، ہڈیوں اور مسلز کو بناتا ہے۔

پروٹین سے ٹشوز اور اعضا کو ان کی ساخت ملتی ہے اور یہ جز ان کے افعال میں بھی مدد دیتا ہے۔

یعنی پروٹین ایسا جز ہے جو آپ کو آپ بناتا ہے اور یہ جسم کے لیے کتنا اہم ہے، وہ آپ کو حیران کردیں گے۔

ایمرجنسی توانائی

پروٹین جسم کے لیے توانائی کے حصول کا پہلا یا دوسرا انتخاب نہیں، یہ کردار کاربوہائیڈریٹس اور چربی کے لیے مختص ہے، مگر کیلوریز کی کمی یا کھیلوں میں بہت زیادہ سرگرم رہنے پر پروٹین جسم کو توانائی کے خفیہ ذخائر فراہم کرتا ہے۔

مسلز بنائے

مسلز کی ساخت اور حجم برقرار رکھنے کے لیے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے، جب آپ جسمانی وزن میں کمی لاتے ہیں تو پروٹین مسلز کے حجم کم ہونے سے روکتا ہے۔ اگر آپ مسلز بنانے کے لیے ورزش کررہے ہیں تو پروٹین ہی مزید مسلز بنانے کے لیے کنجی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں درست مقدار میں پروٹین کی موجودگی ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور بھربھرے پن کے عارضے کا خطرہ کم کرتی ہے، جبکہ عمر بڑھنے سے فریکچر کی روک تھام بھی ہوتی ہے۔

جسمانی مدافعتی نظام مضبوط بنائے

پروٹین امینو ایسڈز سے بنتے ہیں، یہ مرکبات جسمانی مدافعتی نظام کے لیے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں اور جراثیموں کو شناخت کرکے انہیں مارتے ہیں، تاکہ جسم انفیکشن کا شکار نہ ہوسکے۔

بے وقت کھانے کی خواہش پر قابو

بے وقت کھانے کی خواہش حقیقی بھوک سے مختلف ہوتی ہے، یہ معدے سے نہیں دماغ سے پیدا ہوتی ہے، تحقیقی رپورٹس کے مطابق پروٹین سے بھرپور غذا اس خواہش کی روک تھام میں مدد دیتی ہے۔

چربی گھلائے

غذا میں پروٹین کی زیادہ مقدار میٹابولزم کو تیز کرتی ہے، یعنی دن بھر میں زیادہ کیلوریز جلانا ممکن ہوتا ہے چاہے آرام ہی کیوں نہ کررہے ہوں، جس سے اضافی چربی کی مقدار میں کمی آتی ہے۔

دل کے لیے مددگار

پروٹین پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس خصوصاً نباتاتی پروٹین سے ثابت ہوا ہے کہ یہ غذائی جز بلڈپریشر کی سطح کم کرتا ہے، اس سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

زخم بھرنے میں مددگار

پروٹین کو جسمانی ٹشوز اور اعضا کے لیے بلڈنگ بلاک کہا جاتا ہے اور اس کی ایک وجہ ہے، کیونکہ یہ ورم کو کم اور نئے ٹشوز بناکر زخم کو جلد بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غذائی اجزا کو متحرک کرے

اگر آپ دوران خون کو کینال سمجھ لیں تو پروٹین مال برادر بحری جہاز کا کام کرتے ہیں جن میں وٹامنز، منرلز، شکر، کولیسٹرول اور آکسیجن موجود ہوتے ہیں جو وہ خلیات اور ٹشوز تک پہنچانے میں مدد دیتے ہیں، کچھ پروٹین مخصوص غذائی اجزا جیسے آئرن کو اسٹور بھی کرتے ہیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر بیک اپ سپلائی فراہم کرسکیں۔

بہت زیادہ پروٹین نقصان دہ تو نہیں؟

پروٹین سے بھرپور غذا یقیناً صحت کے لیے مفید ہے مگر اس کی بہت زیادہ مقدار نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے کینسر، کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ، گردوں میں پتھری، جسمانی وزن میں اضافہ اور قبض کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم اس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ کس طرح کی پروٹین جسم کا حصہ بن رہی ہے اور آپ کی مجموعی غذا کیا ہے۔

حصول کا بہترین ذریعہ کیا ہے؟

پروٹین مختلف اقسام کی ہوتی ہے، تو صحت بخش اور کم چکنائی والے ذرائع کو ترجیح دیں، انڈے، پھلوں اور سبزیوں کے ذریعے آپ پروٹین کے ساتھ متعدد وٹامنز، منرلز اور فائبر حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ اعتدال میں رہ کر گوشت کھانے سے بھی پروٹین کا حصول آسان ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024