• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مہوش حیات اور ہانیہ عامر 'پشاور زلمی' کے ترانے کا حصہ

شائع February 19, 2020
دونوں اداکارائیں ویڈیو میں پرجوش نظر آئیں — فوٹو: اسکرین شاٹ
دونوں اداکارائیں ویڈیو میں پرجوش نظر آئیں — فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں جہاں کئی نامور اداکار پشاور زلمی کا حصہ بنے ہیں وہیں اب اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر بھی اس ٹیم کے ساتھ جڑ چکی ہیں۔

یہ دونوں اداکارائیں رواں سال ہونے والے پی ایس ایل 5 میں پشاور زلمی کے ترانے کی ویڈیو کا حصہ بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

اس سال پشاور زلمی کا ترانہ پشتو ریپر کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جسے فورٹیٹیوڈ نامی بینڈ نے تیار کیا ہے۔

گانے کا نام 'زلمی' رکھا گیا، جہاں اس کی موسیقی نہایت پسند کی جارہی ہے وہیں گانے کے بولوں کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل شائقین کے لیے پہلی مرتبہ اردو کمنٹری

اس ترانے کی ویڈیو کو حسن داور نے ڈائیریکٹ کیا ہے، جس میں مہوش حیات اور ہانیہ عامر کے ہمراہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل شعیب، ملک، حسن علی، ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑی بھی نظر آئے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے اور امید ہے کہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر افتتاحی تقریب میں اس ترانے پر پرفارم کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024