• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

جنسی استحصال کے ہرجانوں سے بچنے کیلئے امریکی تنظیم کی دیوالیہ کی درخواست

شائع February 18, 2020
بوائے اسکاؤٹس کا بنیاد 1910 میں رکھا گیا تھا — فائل فوٹو: اے پی
بوائے اسکاؤٹس کا بنیاد 1910 میں رکھا گیا تھا — فائل فوٹو: اے پی

نوجوانوں کو تربیت دینے والی امریکا کی قدیم ترین اور بڑی تنظیموں میں سے ایک ’بوائے اسکاؤٹس آف امریکا‘ (بی ایس اے) نے جنسی استحصال کے ہزاروں ہر جانوں سے بچنے کے لیے عدالت میں خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی۔

بوائے اسکاؤٹس آف امریکا تقریبا 110 سال پرانی تنظیم ہے، اسے 1910 میں نوجوانوں اور طالب علموں کو تربیت دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔

مذکورہ تنظیم کو چرچز کے بعد نوجوانوں کو انسانی خدمات سمیت دیگر پروفیشنل تربیت دینے والی سب سے بڑی تنظیم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

بوائے اسکاؤٹس آف امریکا کی برانچیں تقریبا امریکا کی تمام ہی 50 ریاستوں میں موجود ہیں جب کہ کئی ریاستوں میں اس تنظیم کے ایک سے زائد ہیڈ کوارٹر بھی ہیں۔

اس تنظیم کو نوجوانوں کو تربیت دینے اور انہیں سماجی بھلائی کے لیے بہترین انسان بنانے کے حوالے سے اہم حیثیت حاصل رہی ہے اور ایک زمانے میں اس تنظیم کی سالانہ ممبر شپ 40 لاکھ تک بھی ہوتی تھی۔

تاہم تنظیم پر گزشتہ ایک دہائی سے جنسی ہراسانی اور نوجوان اسکاؤٹس کو جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات کی وجہ سے کافی دباؤ کا سامنا ہے۔

نوجوان اسکاؤٹس کے جنسی استحصال کے الزامات کی وجہ سے بوائے اسکاؤٹس آف امریکا نے اب تک درجنوں کیسز میں متاثرین کو بھاری ہرجانے بھی ادا کیے ہیں جب کہ اس وقت بھی تنظیم پر امریکا بھر کے افراد نے ہزاروں ہرجانے کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔

تنظیم پر تقریبا 10 ہزار سے زائد جنسی استحصال کے ہرجانوں کے بعد تنظیم نے عدالت میں خود کو دیوالیہ قرار دلوانے کے لیے درخواست دائر کردی۔

یہ تنظیم کم عمر نوجوانوں کو تربیت دینے والی سب سے بڑی امریکی تنظیم ہے—فوٹو: دی اسپوکس مین
یہ تنظیم کم عمر نوجوانوں کو تربیت دینے والی سب سے بڑی امریکی تنظیم ہے—فوٹو: دی اسپوکس مین

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بوائے اسکاؤٹس آف امریکا نے ریاست ڈیلاویئر کے شہر ویلمینگٹن کی عدالت میں خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی۔

رپورٹ کے مطابق بوائے اسکاؤٹس آف امریکا کے وکلا کی جانب سے ویلمینگٹن میں موجود فیڈرل دیوالیہ کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تنظیم کو فوری طور پر دیوالیہ قرار دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق بوائے اسکاؤٹس آف امریکا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے پاس اس وقت مجموعی طور پر 50 ہزار امریکی ڈالر کے اثاثے موجود ہیں جب کہ تنظیم پر 10 سے 50 کروڑ ڈالر کے واجبات ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تنظیم کو جلد سے جلد دیوالیہ قرار دیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر عدالت نے بوائے اسکاؤٹس آف امریکا کو دیوالیہ قرار دے دیا تو تنظیم ہرجانے ادا کرنے سے آزاد ہوجائے گی۔

امریکا کے دیوالیہ قوانین کے مطابق کوئی بھی کمپنی جب دیوالیہ ہوجائے تو اس پر ہرجانوں یا جرمانوں کی ادائیگی معاف ہوجاتی ہے۔

اس وقت بوائے اسکاؤٹس آف امریکا پر دہائیوں پرانے جنسی استحصال کے ہرجانے کے مقدمے دائر کیے گئے ہیں جن میں سے بعض کیسز سنہ 1960 کے بھی ہیں۔

بوائے اسکاؤٹ تنطیم پر مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد متاثرین افراد نے ہرجانے کے دعوے دائر کر رکھے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ مختلف اوقات میں انہیں اپنے اساتذہ، ٹرینرز اور اسکاؤٹ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔

اسکاؤٹ تنطیم پر جہاں 12 ہزار متاثرین نے ہرجانے کے دعوے دائر کر رکھے ہیں وہیں تنظیم پر تقریبا 7 ہزار دیگر مشکوک متاثرین نے بھی سول مقدمات کے تحت ہرجانے کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔

اگر بوائے اسکاؤٹس آف امریکا کو عدالت، دیوالیہ قرار دے دیتی ہے تو وہ تمام ہرجانوں کو ادا کرنے کی پابند نہیں رہے گی۔

یہ تنظیم 110 سال پرانی ہے—فوٹو: اے پی
یہ تنظیم 110 سال پرانی ہے—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024