• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نوین وقار کا ڈراؤنی کہانی پر مبنی نیا ڈراما

شائع February 18, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ نوین وقار آخری مرتبہ 'بے وفا' نامی ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں تھی اور اب انہوں نے ایک اور نیا ڈراما سائن کرلیا۔

اپنے اس ڈرامے میں وہ نہایت مختلف اور حیران کن کردار میں نظر آئیں گی۔

نوین وقار اپنے اس ڈرامے کے لیے بےحد پرجوش ہیں اداکارہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عید کے موقع پر اسے نشر کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نوین وقار کا کہنا تھا کہ 'میں ماہ نور نامی لڑکی کا کردار نبھارہی ہوں، ڈراؤنی کہانی پر مبنی اس ڈرامے میں کئی سالوں کا دور دکھایا جائے گا، ابھی میں اس حوالے سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی کیوں کہ یہ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے'۔

ڈرامے کو شمعون عباسی نے ڈائیریکٹ کیا ہے اور یہ ہم ٹی وی پر نشر ہوگا۔

مزید پڑھیں: نوین وقار نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

خیال رہے کہ شمعون عباسی ایک دہائی بعد کسی ڈرامے کی ہدایات دینے جارہے ہیں۔

ڈرامے کی شوٹنگ کے حوالے سے نوین وقار کا کہنا تھا کہ 'اب تک کا تجربہ شاندار رہا ہے اور میں اس ڈرامے کے لیے بےحد پرجوش ہوں'۔

کاسٹ میں نوین وقار کے ساتھ ثمینہ احمد اور عدنان جعفر بھی موجود ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس ڈرامے کے ساتھ ساتھ دو اور ڈراموں کے اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں تاہم ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس ڈرامے کا انتخاب کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024