• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہد آفریدی نے اپنی ننھی پری کا نام رکھ لیا

شائع February 16, 2020 اپ ڈیٹ February 18, 2020
شاہد آفریدی نے مداحوں سے نام تجویز کرنے کو کہا تھا—فوٹو:شاہد آفریدی ٹویٹر
شاہد آفریدی نے مداحوں سے نام تجویز کرنے کو کہا تھا—فوٹو:شاہد آفریدی ٹویٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مشہور آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے 15 فروری کو ٹویٹر میں پانچویں بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو بھی اس خوشی کا حصہ بنانے کے لیے ننھی پری کا نام تجویز کرنے کو کہا تھا۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹر میں ہی اب اعلان کردیا ہے کہ انہوں نے ننھی پری کا نام فائنل کرلیا ہے۔

اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘ہماری بچی کے لیے آپ سب کے نام اور تجاویز پڑھ کر میں محظوظ ہوا اور آپ کا شکریہ’۔

ننھی پری کے نام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘سسپنس ختم ہوچکا ہے اور ہم ارویٰ نام رکھ رہے ہیں’۔

شاہد آفریدی نے اس نام کی تجویز دینے والے مداحوں کو مخاطب کرکے انہیں مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا۔

ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ‘ارویٰ عربی نام ہے اور اس کا مطلب خوب صورتی، مطمئن اور تازہ کے ہیں’۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے 15 فروری کو بیٹی کے نام کے حوالے سے کہا تھا کہ 'یہ میرے مداحوں کے لیے ہے، جیسا کہ آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ میری بیٹیوں کے نام کا آغاز ’اے‘ سے ہو رہا ہے (لہٰذا) آپ لوگ ہمارے نئے مہمان کے لیے ’اے‘ سے نام کی تجاویز دیں'۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'آپ کے تجویز کردہ نام میں سے جس کا انتخاب میں کروں گا اسے انعام ملے گا!'

ساتھ ہی سابق آل راؤنڈر نے اپنی چاروں بیٹیوں اقصیٰ، عنشہ، اجوا، اسمارہ کے نام بھی بتا دیے تھے۔

بعد ازاں ٹویٹر میں سابق اسٹار کو فالو کرنے والے صارفین نے مختلف نام تجویز کیے تھے اور شاہد آفریدی کو مبارک باد دی تھی۔

افغانستان کے مشہور اسپنر راشد خان نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں 'آفرین' نام تجویز کیا، ساتھ ہی اس کا مطلب ’بہادر‘ بھی لکھا۔

اسی طرح کسی نے نومولود کا نام 'عائشہ' تو کسی نے 'عدن' رکھنے کی تجویز دی جبکہ کچھ لوگوں نے 'ابیحہ' نام رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024