• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شاہد آفریدی کی ننھی پری کیلئے نام تجویز کریں اور انعام جیتیں

شائع February 15, 2020
شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ—فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ—فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی جہاں پانچویں بیٹی کے والد بنے وہیں انہوں نے اپنی اس خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

تاہم اب شاہد آفریدی جو 'لالا' اور 'بوم بوم' کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے اپنی اس خوشی میں مداحوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چاہنے والوں سے اپنی بیٹی کے لیے نام کی تجاویز مانگ لی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شاہد آفریدی نے اپنی پانچویں بیٹی کی پیدائش کی خبر سب سے شیئر کی تھی جس پر انہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے مبارک باد دی تھی۔

جس کے بعد آج ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'یہ میرے مداحوں کے لیے ہے، جیسا کہ آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ میری بیٹیوں کے نام کا آغاز ’اے‘ سے ہو رہا ہے (لہٰذا) آپ لوگ ہمارے نئے مہمان کے لیے ’اے‘ سے نام کی تجاویز دیں۔'

شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'آپ کے تجویز کردہ نام میں سے جس کا انتخاب میں کروں گا اسے انعام ملے گا!'

ساتھ ہی سابق آل راؤنڈر نے اپنی چاروں بیٹیوں اقصیٰ، عنشہ، اجوا، اسمارہ کے نام بھی شیئر کیے۔

سابق کرکٹر کی جانب سے مداحوں سے نام کی تجاویز کی درخواست پر بڑی تعداد میں لوگوں نے جواب دیا اور مختلف نام تجویز کیے۔

یہی نہیں بلکہ افغانستان کے معروف اسپنر راشد خان نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں 'آفرین' نام تجویز کیا، ساتھ ہی اس کا مطلب ’بہادر‘ بھی لکھا۔

اسی طرح کسی نے نومولود کا نام 'عائشہ' تو کسی نے 'عدن' رکھنے کی تجویز دی جبکہ کچھ لوگوں نے 'ابیحہ' نام رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024