• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ارمینہ خان نے ویلنٹائن کے دن خاموشی سے شادی کرلی

شائع February 15, 2020
ان دونوں نے 2017 میں منگنی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
ان دونوں نے 2017 میں منگنی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ رانا خان نے اپنے بچپن کے دوست فیصل خان سے شادی کرلی اور اس خبر کا اعلان اداکارہ نے ویلنٹائن کے دن کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کے ساتھ نہایت سادگی سے نکاح کرلیا۔

ارمینہ خان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ آنے والے مہینوں میں اپنی شادی کی خوشی میں ایک تقریب بھی منعقد کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'میرے شوہر فیصل خان سے ملیں، اب ہمارا تعلق آفیشل ہوچکا ہے، کچھ ماہ بعد شادی کے جشن میں تقریب رکھی جائے گی'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے سپورٹ کا شکریہ ادا کیا جبکہ سب کو ویلنٹائن ڈے بھی وش کیا۔

ویسے تو ارمینہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے نکاح 14 فروری کو ہی کیا ہے یا صرف اس خبر کا اعلان اس روز کیا، البتہ مداح ان کی اس رومانوی پوسٹ پر انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے۔

اداکارہ نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارمینہ خان نے گزشتہ سال عروسی لباس میں اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ ارمینہ خان نے 2017 میں اپنے بچپن کے دوست فیصل خان کے ساتھ منگنی کی تھی۔

اداکارہ نے اس وقت مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اور فیصل خان اپنے خاندان کے ہمراہ بچپن میں ملے تھے اور تب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024