• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

روبرٹ پیٹنسن کے 'بیٹ مین' کی پہلی جھلک جاری

شائع February 15, 2020
روبرٹ پیٹنسن کی بیٹ مین اگلے سال ریلیز ہوگی — فوٹو: فائل
روبرٹ پیٹنسن کی بیٹ مین اگلے سال ریلیز ہوگی — فوٹو: فائل

مشہور زمانہ ہولی وڈ سیریز 'بیٹ مین' کی ایک اور فلم جلد اپنے مداحوں کا دل جیتنے کے لیے اسکرینز پر نظر آئے گی اور اس بار اس سیریز میں بیٹ مین کا کردار کوئی اور نہیں بلکہ خوبرو اداکار روبرٹ پیٹنسن نبھاتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ اس سیریز میں اب تک کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن جیسے اداکار بیٹ مین کا کردار نبھا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: روبرٹ پیٹنسن 'بیٹ مین' بن گئے

لیکن اب مداح جلد ہی نوجوان اداکار روبرٹ پیٹنسن کو اس کردار میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

اور اب اس کی پہلی جھلک بھی انٹرنیٹ پر جاری کردی ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

نئی فلم کے ہدایت کار میٹ ریوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے مختصر ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں سرخ رنگ کی روشنی میں روبرٹ پیٹنسن کو بیٹ مین کے طور پر متعارف کروایا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار نئے اداکار کو بیٹ مین کا کردار ملنے کے ساتھ ساتھ اس کردار کا انداز یعنی کاسٹیوم بھی کافی حد تک تبدیل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم میں روبرٹ پیٹنسن کے علاوہ کولن فیرل، جان ٹرٹورو، اینڈی سرکس، پال ڈانو اور زوئی کراوٹز بھی شامل ہیں۔

فلم 'بیٹ مین' کو اگلے سال ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بیٹ مین کا کردار ملنے کے بعد روبرٹ پیٹنسن کی مقبولیت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کی تحقیق کے مطابق روبرٹ پیٹنسن دنیا کے سب سے خوبرو مرد قرار دیے گئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وہ اپنے کیریئر میں 'ٹوائلائٹ سیریز'، 'ہیری پوٹر' اور 'کوسموپولیس' جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024