• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہد آفریدی کے گھر پانچویں بیٹی کی پیدائش

شائع February 15, 2020 اپ ڈیٹ February 17, 2020
انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا —فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا —فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی پانچویں بیٹی کے والد بن گئے۔

شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ 'اللہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں ہیں، چار قابل تعریف بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، الحمد اللہ۔'

انہوں نے کہا کہ وہ یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی۔

ان کی اس سے قبل چار بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ ہیں۔

ویسے تو شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا فیملی کے حوالے سے زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے البتہ سوشل میڈیا پر ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی۔

اس کتاب کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ 'میں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کی والدہ نے میری اس بات سے اتفاق کیا'۔

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

اس بیان کے بعد کھلاڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے باوجود شاہد آفریدی نے ٹوئٹ پر لکھا تھا کہ وہ والد ہونے کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کے لیے فیصلے لے سکتے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Tarik Feb 15, 2020 01:35am
Congratulations to the proud parents! What a blessing! May they be the delight for the parents.
Fazal Karim Feb 15, 2020 07:44am
These icons should promote family planning.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024