• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سب کیلئے بہت معنی رکھتی ہے،سیمی

شائع February 13, 2020 اپ ڈیٹ February 17, 2020
پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بےتاب ہوں، ڈیرن سیمی — فوٹو: ڈان نیوز
پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بےتاب ہوں، ڈیرن سیمی — فوٹو: ڈان نیوز

پشاور زلمی اور ویسٹ انڈیز کے چیمپیئن کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ان کے لیے گھر جیسا ہے اور وہ پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بےتاب ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ 'پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہ گھر جیسا ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں میں سب سے پہلے پاکستان آیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان سپر لیگ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں ہو رہا ہے اس کے لیے پرجوش ہوں اور پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بےتاب ہوں۔'

مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی بھی پاکستان میں ’کلین اینڈ گرین‘ مہم کا حصہ بن گئے

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'میری ساری زندگی کرکٹ کھیلتے گزری ہے، لوگ اپنے اسٹارز کو کھیلتا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، پاکستان میں کئی سالوں سے شائقین اپنے سامنے اسٹارز کو کھیلتا دیکھنے کے لیے بےچین تھے اس لیے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سب کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بیٹنگ میں بھی بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں لیکن ہم پشاور زلمی انفرادی پرفارمنس پر یقین نہیں رکھتے، ہم بحیثیت ٹیم کھیلتے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ 'میں نے دنیا کی تمام لیگز میں کھیلا، سب کا الگ الگ معیار ہے، میں جس لیگ میں کھیلتا ہوں اپنی 100 فیصد پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری

اردو اور پشتو میں ٹوئٹ سے متعلق سوال کے جواب میں پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ 'میں نے اردو اور پشتو کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر رکھا ہوا ہے۔'

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024