• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کبڈی ورلڈ کپ میں کینیڈا، ایران اور انگلینڈ کی فتح

شائع February 13, 2020
کبڈی ورلڈ کپ میں کینیڈا اور آزربائیجان کی ٹیموں کے درمیان میچ کا ایک منظر — فوٹو: اے پی پی
کبڈی ورلڈ کپ میں کینیڈا اور آزربائیجان کی ٹیموں کے درمیان میچ کا ایک منظر — فوٹو: اے پی پی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کبڈی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایونٹ کے چوتھے دن کینیڈا، ایران اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچوں میں فتح حاصل کر لی۔

بدھ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے آزربائیجان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 31-40 سے زیر کیا۔

دن کے بقیہ دونوں میچز یکطرفہ ثابت ہوئے اور ایران نے جرمنی کو 23-55 اور انگلینڈ نے سیرالیون کو 26-41 سے مات دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔

پہلے میچ میں کینیڈا کے نوین کو بہترین رائیڈر قرار دیا گیا جبکہ بہترین اسٹاپر کینیڈا کے روی کمار قرار پائے۔

ایران کے میچ میں بہترین رائیڈر کا ایوارڈ میثل محمدی اور بہترین اسٹاپر کپتان علی سفاری قرار پائے۔

آج فیصل آباد میں ایران کا سامنا بھارت، جرمنی کا سیران لیون سے ہو گا جبکہ دن کے آخری میچ میں میزبان پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024