• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ نے سب سے 'سستا' فولڈ ایبل فون گلیکسی زی فلپ پیش کردیا

شائع February 12, 2020
گلیکسی زی فلپ — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی زی فلپ — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا نیا فولڈ ایبل فون گلیکسی زی فلپ متعارف کرادیا ہے جو 14 فروری سے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

منگل کی شب گلیکسی زی فلپ کو گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز کے ساتھ پیش کیا گیا جو کہ موٹرولا کے نئے ریزر فون سے کافی ملتا ہے۔

یعنی یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس فلپ فون ہے جس میں اندر 6.7 انچ کی بینڈ ایبل اسکرین ایچ ڈی آر پلس سپورٹ کے ساتھ اور باہر ایک چھوٹی اسکرین نوٹیفکیشنز کے لیے دی گئی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ہم مستقبل کی شکل بدل رہے ہیں اور گلیکسی زی فلپ مستقبل کا فون ہے۔

یہ اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون بھی ہے جس کی قیمت 1380 ڈالرز (2 لاکھ 13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے، اس سے قبل سب سے سستا فولڈایبل فون موٹرولا ریزر تھا جس کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالرز تھی۔

کمپنی نے بتایا کہ اس نئے فون میں بینڈ ایبل گلاس جسے الٹرا تھن گلاس کا نام دیا گیا ہے، استعمال کیا گیا ہے تاکہ اسے پریمیئم لک اور ایک بالکل نئے انداز کی فولڈ ایبل ڈیوائس کی شکل دی جاسکے۔

یہ فون 3 رنگوں مررر بلیک، مررر پرپل اور مررر گولڈ میں دستیاب ہوگا جن کی رنگت روشنی پڑنے پر ہلکی سی بدل جائے گی۔

اس سے قبل سام سنگ نے گزشتہ سال گلیکسی فولڈ (اس کی قیمت 1980 ڈالرز آغاز پر رکھی گئی تھی) بھی پیش کیا تھا جو اس کا پہلا فولڈ ایبل فون تھا مگر وہ صارفین کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرسکا مگر کمپنی کو توقع ہے کہ گلیکسی فلپ کم قیمت اور اچھے فیچرز کی بدولت کامیاب ہوسکے گا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس کا وزن 183 گرام ہے جبکہ نانو سم اور ای سم سپورٹ دی گئی ہے۔

اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ نہیں، تو اس میں مزید اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

3300 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں ڈوئل پکسل پی ڈی اے ایف اور او آئی ایس سپورٹ موجود ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 10 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، آگے اور پیچھے دونوں کیمروں میں ایچ ڈی آر سپورٹ دی گئی ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر فون کے سائیڈ میں ہے جبکہ اس میں فائیو جی سپورٹ نہیں بلکہ فورجی ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024